بلوچ قومی آزادی کی اس حالیہ تحریک کے دوران قابض پاکستان و ایران کے ریاستی فورسز نے دونوں اطراف میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں بلوچوں کو انکی سیاسی وابستگی اور بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت وانسانی حقوق خلاف ورزیو ں پر آواز اٹھانے کے پاداش میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاہے۔ ان میں ایک کثیر تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جن کا فردی طور پر کسی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں لیکن انکی اہلخانہ میں کوئی شخص بلوچ راجی آجوئی کی تحریک میں شامل ہے یا پھر بلوچ راجی آجوئی جنز کا ایک بہی خواہ ہے...
دزاپ(ہمگام نیوز) رسانک نیوز کی رپورٹ کے مطابق 10 دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن ہے، یہ دن 1948 میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کو اپنانے کی یاد میں دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا کے ہر حصے میں انسانی حقوق پر توجہ دینے کی اہمیت کو یاد کیا جاتا ہے۔
بلوچستان میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا بحران برسوں سے جاری ہے۔ غربت، سختی امتیاز سلوکی اور سیاسی جبر نے اس خطے کے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور انہیں ان کے بہت سے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔
اس...
لندن(ہمگام نیوز) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام میں باغیوں نے محض 11 روز کی پیش قدمی کے بعد اتوار کو دمشق کا کنٹرول سنبھال کر مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال بدل کر رکھ دی ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے کی بڑی قوتوں کو اب نئے سرے سے صف بندی کرنی ہوگی۔
بشار الاسد نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے لگ بھگ 14 برس تک باغیوں کو آگے بڑھنے سے روک رکھا تھا۔ لیکن چند روز کے اندر ہی وہ اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس پیش رفت کو جہاں ایران کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا تو وہیں...
نیویارک (ہمگام نیوز) قرارداد کا مسودہ " ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال" جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے منظور کیا، ایران میں سزائے موت میں "پریشان اور خطرناک کن" اضافے کی مذمت کرتا ہے، بشمول جبری اعترافات اور غیر منصفانہ عدالتی عمل سے گزارے بغیر اس عدالتی ٹرائل کی مزمت کی جاتی ہے ۔
یہ قرار داد، جس پر اگلے مرحلے میں ووٹنگ ہونا ضروری ہے، کے حق میں 28 ووٹوں کے مقابلے میں 77 ووٹوں سے منظور کیا گیا اور 66 نے غیر حاضری دی۔
قرارداد میں نابالغوں کے خلاف سزائے موت کے مسلسل...
دزاپ(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر شہروں میں قابض ایرانی آرمی کی جنگی طیارے ، ڈرونز اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کا گشت مسلسل جاری ہے ۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آج راسک، سرباز تفتان اور خاش کے شہروں میں مسلسل جنگی طیارے ان شہروں کے فضاؤں میں گشت کر رہے ہیں ۔
حال وش کی رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو بھیجی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر اس وقت راسک شہر کے آسمان پر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں، جبکہ ایک دن پہلے اس علاقے میں مسلح...