شال: (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان "آزاد بلوچ" نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ۱۴ اکتوبر کو ہمارے سرمچاروں نے سوراب کے علاقے ماراپ میں استحصالی منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی پر حملہ کرکے مشینری کو نظرآتش کردیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے تعمیراتی کمپنیوں کے ٹھیکیدار و مالکان کو تنبیہ کرتی ہے کہ قابض ریاست کے استحصالی منصوبوں پر کام کرنے سے گریز کریں۔
لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ (ایف بی ایم) نے برطانیہ کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبری گمشدگیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک ماہ طویل مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم 30 اگست کو ایڈنبرا میں اسکاٹش نیشنل پارٹی (SNP) کی سالانہ کانفرنس کے دوران شروع ہوئی۔
کارکنوں نے ایس این پی کے ارکان کو بریفنگ دی اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی، جبکہ بلوچستان کی آزادی کے حق میں پٹیشن کے لیے دستخط بھی حاصل کیے۔
مہم کا دوسرا مرحلہ 14 ستمبر...
جنیوا:(ہمگام نیوز) جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے زیر اہتمام پانچویں بلوچستان انٹرنیشنل کانفرنس میں، ماحولیاتی اور انسانی حقوق کے کارکن یوسف بلوچ نے بلوچستان کی جدوجہد آزادی اور عالمی موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق اجاگر کیا۔
اپنے خطاب میں انھوں نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے گہرے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان ناانصافیوں کی استعمار اور سرمایہ داری کے وسیع اثرات سے تعلق کو بیان کیا۔
یوسف بلوچ نے کہا، بلوچستان کی جدوجہد کا موسمیاتی بحران سے گہرا تعلق ہے۔ جب ہم بلوچستان میں انسانی حقوق...
طاقت کا مطلب آج کی دنیا میں صرف فوجی طاقت سے کہیں زیادہ ہے۔ اس میں کسی ملک کا سیاسی اثر و رسوخ، اقتصادی وسائل اور دیگر اقوام کے ساتھ تعلقات شامل ہیں۔ یہ تمام عوامل اس بات میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں کہ ممالک عالمی سطح پر کیسے تعامل کرتے ہیں۔
2024 کے طاقتور ترین ممالک کو تلاش کرنے کے لیے، یو ایس نیوز نے مضبوط قیادت، اقتصادی اثرات، سیاسی اثر و رسوخ، بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت جیسے اہم پہلوؤں کو دیکھا۔ درجہ بندی BAV گروپ اور Wharton School کے محققین نے بنائی ہے، اس بات...
لندن (ہمگام نیوز) ممتاز بلوچ قومی رہنما اور فری بلوچستان مومنٹ کے صدر حیربیارمری بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس کے توسط سے ایرانی کی تھیوکریٹک ملا رجیم کے سربراہ کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے خامنہ ای آج جمعہ کے خطبہ کو اپنی توسیع پسندانہ پروپیگنڈہ تقریر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اسے مسجد کے بجائے کسی اور جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے۔
بلوچ رہنما نے لکھا ہے کہ خامنئی کی استبدادی رجیم نے مسلم دنیا کے محافظ ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے اس خطے کی تمام اقوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں، حیربیارمری ہے مزید لکھا ہے...