برلن (ہمگام نیوز) جرمنی میں موجود بلوچ ڈائیسپورہ نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا جس میں احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ایک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
میڈیا میں جاری اعلامئیے کے مطابق یہ احتجاج 19 اپریل کو دوپہر دو بجے جرمنی کے شہر ہنوفر میں مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سامنے منعقد کیا جائے گا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
بلوچ ڈائیسپورہ جرمنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس وقت بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں...
پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پسنی ببر شور سے قابض پاکستانی فورسز نے شام 5 بجے کے وقت چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نظام نور ولد محمود رحمدان، سکنہ ببر شور پسنی کے نام سے ہوا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں۔
کراچی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ سندھ کراچی کے علاقہ ملیر میں پولیس کا براہ راست بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کے مظاہرین پر فائرنگ سے ابتک کے اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے بلوچستان بھر میں آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر تمام شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیاگیا تھا ۔ مختلف شہروں سے اطلاعات ہیں کہ
شال میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ،دوسری جانب مستونگ، دالبندین، قلات، گوادر اور ملیر میں بھی مظاہرین کو اسی...
گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے سینیئر صحافی “گوادر ءِ توار” نامی سوشل میڈیا نیوز پیج کے ایڈمن اور معروف صحافی جاوید ایم بی کو گزشتہ رات نامعلوم نمبروں سے فون کالز اور پیغامات کے ذریعے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
گوادر کے ایک اور صحافی عین قادر نے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بیان کئے ہیں۔
جاوید ایم بی کو پہلے ایک مختصر دھمکی آمیز پیغام ملا جس کے بعد فون کال کے ذریعے ایک مخصوص خبر کی اشاعت پر سنگین نتائج کی وارننگ...
شال ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق آج بی وائی سی رہنماؤں کی
گرفتاری کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔
ترجمان نے کہاہےکہ اس ریاستی جبر کا مقابلہ عوامی مزاحمت کے ذریعے کریں گے، اور ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہم اس جابرانہ نظام کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے۔
انھوں نے کہاہے کہ آج کے احتجاجی مظاہرے
واشُک میں صبح 9
مقام بلوچستان ہوٹل تا اللہ و اکبر چوک، خاران میں صبح دس بجے
مقام شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم تا شہید فدا چوک ۔
دالبندین میں صبح...