چهارشنبه, اپریل 9, 2025

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

کوئٹہ، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ اے ون...

میں باغی ہوں۔ مہرناز بلوچ

ہاں میں باغی ہوں میرے ہاتھ میں حق کا...

مستونگ پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ،سید گل ،ظہور ، کی بازیابی کیلے شاہراہ بند

مستونگ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان مستونگ سے دوسری بار پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ظہور احمد سمالانی اور سید گل کے بازیابی کیلئے لواحقین نے شال کراچی مرکزی شاہراہ کو مستونگ میں نواب ہوٹل کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلیئے بند کردیا۔ لواحقین کا کہنا ہے جب تک ظہور احمد سمالانی جسے دوسری دفعہ ہے غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کیاجاتاہے اور سید گل کو بازیاب نہیں کیا جاتا اور سمالانی ہاؤس عمر آباد میں خفیہ اداروں کے چھاپے چادر و چار دیواری کی پامالی کے نہ رکنے والا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا ہمارا...

کیچ سے پنجگور کے رہائشی فورسز ہاتھوں لاپتہ ،دکی سے مسلح افراد ہاتھوں ایک شخص اغواء

کیچ ،دکی ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقہ کیچ ہوشاپ سے قابض پاکستانی فورسز نے پنجگور کے دو رہائشی شاہنواز ولد حاجی اللہ بخش اور عبدالخالق ولد حاجی اللہ بخش سکنہ پنجگور پروم کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد دونوں لاپتہ ہیں ۔جبکہ دکی شہر سے 12 کلومیٹر دور واقع ناناصاحب زیارت شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ دوران میونسپل کمیٹی دکی کے ممبر اور قبائلی رہنماہ حافظ اللہ داد لونی نامی شخص کو اغواء کرکے جھالار پہاڑ کی طرف لے گئے ۔

شال،چار میں سے دو افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی،آواران سے ایک جبری لاپتہ شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد

شال،آواران ( ہمگام نیوز ) شال کے علاقہ شعبان میں قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں فیک انکاؤنٹر میں شہید کیئے جانے والے چار افراد میں سے دو کی شناخت ہوگئی ۔ بتایا جارہے کہ گزشتہ روز ملنے والےمسخ شدہ نعشوں میں سے دو نعش سوراب گدر کے دو رہائشی حافظ محمد طاہر ولد مرحوم حافظ محمد اکبر ہارونی، زبیر احمد ہارونی ولد عبدالصمد ہارونی کے ہیں، جنھیں گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی فورسز نے سورب سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔اور گزشتہ روز روز جعلی مقابلے میں دیگر چار افراد کے ساتھ قابض پاکستانی فورسز نے انھیں قتل...

حب: یاسر حمید، جنید حمید، نصیر بلوچ اور ندیم بلوچ کی عدم بازیابی، لواحقین کا 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

حب:(ہمگام نیوز) یاسر حمید، جنید حمید، نصیر بلوچ اور ندیم بلوچ کےجبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے لسبیلہ پریس کلب حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا۔ جنید حمید و یاسر حمید کی ہمشیرہ یاسمین حمید اور نصیر بلوچ و ندیم بلوچ کی بھتیجی رشیدہ بلوچ نے چیئرمین عمران بلوچ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے، جبکہ سرکاری ادارے اس غیر آئینی عمل کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ...

بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب زون کی جانب سے سوراب میں جاری احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہے۔

سوراب (ہمگام نیوز) جہانزیب بلوچ کو 11 جنوری 2025 کو خضدار کے علاقے زہری سے لاپتہ کر دیا گیا۔ جہانزیب بلوچ کی فیملی نے اس واقعے کے خلاف احتجاجاً سوراب سی پیک روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، اور اس واقعے کے خلاف آج زہری بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب زون اس احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے اور سوراب کے باشعور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جہانزیب بلوچ کی فیملی کے ساتھ دے اور دھرنا گاہ پہنچ کر اپنی آواز بلند کریں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب زون