زاہدان (ہمگام نیوز) جمعرات کی صبح میرجاوہ کے امام جمعہ مولوی "عبدالقہار میربلوچزہی" کو شہر زاہدان کی عوامی عدالت میں طلب کرنے کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ بدھ 16 نومبر کو مولوی عبدالقہار کو ایک فون کال کے ذریعے زاہدان جنرل کورٹ میں طلب کیا گیا تھا اور گزشتہ روز اس عدالت میں جانے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا اور قابض ایرانی فورسز نے مولوی عبدالقہار کے ساتھیوں کو بتایا جو کہ عدالت کے باہر اس کا انتظار کر رہے تھے انہیں کہا کہ تم جاؤ وہ...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ ایک نوجوان دلہا شاہ نواز شاہوانی ولد آدم خان شاہوانی کو قابض پاکستانی فورسز نے شادی کی رات جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس کے علاوہ کیچ کے علاقے مند میں قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے نے امیر ولد نور بخش کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
مزید رپورٹ کے مطابق...
لاشار(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز شام کو لاشار کے علاقے گلشہر اسپکہ میں ایک گھر پر قابض ایرانی پولیس اور انٹلیجنس ایجنسی کے حملے اور فائرنگ کے بعد ایک بلوچ شہید ہوگیا جبکہ گھر میں موجود دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ۔
شہید ہونے والے بلوچ کی شناخت صابر برزکار ولد عزیز کے نام سے ہوئی جو کہ ایرانشہر کے علاقے چاہ جمال رہائشی بتایا گیا ہے ۔
کے رہنے والے کی شناخت کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اطلاع ملنے دونوں زخمی اور گرفتار شہریوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاشار شہر میں قابض ایرانی...
تفتان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو تفتان کے گوہرکوہ سیکشن میں واقع گاؤں حافظ احمد پر قابض ایرانی آرمی نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک بلوچ شہری سمیت اس کے دو بیٹوں کو تشدد کرنے کے بعد انہیں غیر ملکی قرار دے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
ان بلوچ شہریوں کی شناخت 45 سالہ یعقوب دہمردہ ولد باز محمد اور ان کے دو بیٹے 22 سالہ خالد دہمردہ اور ابراہیم دہمردہ کو تشدد کے ساتھ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ تینوں گوہرکوہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔
ذرائع...
تربت (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے بدھ کی رات 12 بجے کے قریب کیچ کلچر سینٹر اینڈ میوزیم پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بلوچ موسیقار اور کلچر سینٹر میں سروز کی تعلیم پر مامور استاد عارف مزار اور ان سینٹر کے تمام عملے کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار شدگان کو بعد میں تربت پولیس کے حوالے کردیا گیا اور وہ اس وقت پولیس تھانہ تربت میں زیر حراست ہیں۔