جمعه, می 17, 2024

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

لکپاس کے قریب کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے نوجوان کو کچل دیا۔

مستونگ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تیز رفتار ٹرالر...

پشین کے علاقے سرانان میں گاڑی سے امان اللہ نامی شخص کی لاش برآمد

پشین ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ...

لسبیلہ، لنڈا پل کے قریب بس کو حادثہ، 15سے زائد مسافر زخمی۔

لسبیلہ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے...

پانک اپریل 2024 کی رپورٹ : 37 افراد جبری لاپتہ ، 2 ماورائے عدالت قتل اور 21 اذیت گاہوں سے رہا

شال (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے محکمہ انسانی حقوق پانک نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپریل 2024 کی رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج سے منسلک ایجنسیوں نے ماورائے عدالت و قانون گرفتاریوں کے بعد 37 افراد کو جبری لاپتہ کیا۔ قبل ازیں جبری لاپتہ کیے گئے 21 افراد کو رہا کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 11 اپریل کو ملک ربا ولد گل محمد مری کو مچی چوکی سے حراست میں لیا گیا تھا اور...

تمپ سے تین بلوچ نوجوان پاکستانی فوسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ۔

کیچ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے تمپ میں پل آباد کے مقام پر پاکستانی فورسز نے تین بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح کسانو کے مقام پر مقامی آبادیوں کا محاصرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو گاڈیوں میں ڈال کر لے گئے۔ جبری طور پر لاپتہ ہونے والوں میں دو بھائیوں سمیت 3 نوجوان شامل ہیں جن کی شناخت محسن ولد عبدالصمد، عادل ولد عبدالصمد اور سہیل ولد غلام رسول شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے دو بھائیوں میں محسن صمد اس سے قبل بھی...

حب ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد

حب (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر حب ندی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کے روز ایدھی رضاکاروں نے ایک اطلاع پر حب ندی سے پانی میں ڈوبی ہوئی ایک 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آواران سے 2 بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

آواران (ہمگام نیو) پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کے شہر آواران کے علاقے گیشکور سے پاکستانی فوج نے دو بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ جبراً گمشدگی کا شکار ہونے والے نوجوانوں میں شاہ نواز ولد مواز بلوچ اور مسلم ولد راشد بلوچ شامل ہیں جنہیں گزشتہ روز سنڈم، گیشکور سے پاکستانی فورسز نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔ نوجوانوں کی جبری طور پر گمشدگی کے بعد لواحقین سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔

ڈیرہ بگٹی قابض فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹا لاپتہ

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں قابض فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹا لاپتہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ جن کی شناخت رحیمو بگٹی اور ان کے بیٹے امیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند عرصے سے ایک بار پر بلوچستان بھر میں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری گمشدگی سلسلہ تیز ہوچکا ہے۔