مہگس(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز منگل کو مہگس شہر کے وسط میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار ایک بلوچ شہری کو بغیر الزامات کی وضاحت اور عدالتی حکم پیش کیے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
گرفتار اس بلوچ شہری کی شناخت "امید دہانی" ولد حسین ہے جو کہ مہگس کے گاؤں کہمگار کا رہائشی ہے ۔
ذرائع کے مطابق چند گھنٹے قبل مہگس شہر کے مرکز کی ایک گلی میں پولیس فورس نے ایک موٹر سائیکل کو روکا اور اس کے سوار کو تشدد کرنے اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، جبکہ...
زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق
گزشتہ روز اتوار کو زاہدان کے علاقے چاہ احمد میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ کو ان کے کم سن بچے کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے 29 سالہ عبدالرحمن شیروزہی ولد سمندر کو اس کے بچے کے سامنے تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ سے جمعرات کی رات ساڑھے دو بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت چاکر بلوچ ولد فدا احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
چاکر بلوچ کو 25 اکتوبر کو قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت کے علاقے گلشن آباد سے غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
چھاپے کے دوران پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے...
کراچی:(ہمگام نیوز) لیاری ، کلری سرگوات کے علاقے میں قابض پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے گزشتہ رات تین بجے محبت ولد اشرف بلوچ کو غیر قانونی حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، محبت اشرف کو اہلکاروں نے ان کے گھر سے اٹھایا، اور اہلِ خانہ کو ان کی گرفتاری کی وجہ یا مقام کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ محبت بلوچ پہلے فروری 2021 میں قابض پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہوئے تھے ۔...
راسک(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جمعرات کو راسک کے علاقے نظر آباد گاؤں میں قابض ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے ایک پٹرول فروش کو عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر پر تشدد انداز میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 27 سالہ محمد دشتی ولد اشرف ہے جو کہ راسک کے گاؤں بیدل کا رہائشی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام راسک میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے نجی لائسنس پلیٹوں والی متعدد گاڑیوں کے ساتھ نذر آباد گاؤں پر چھاپہ مارا اور محمد کو اس کے...