جمعه, می 17, 2024

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

لکپاس کے قریب کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے نوجوان کو کچل دیا۔

مستونگ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تیز رفتار ٹرالر...

پشین کے علاقے سرانان میں گاڑی سے امان اللہ نامی شخص کی لاش برآمد

پشین ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ...

لسبیلہ، لنڈا پل کے قریب بس کو حادثہ، 15سے زائد مسافر زخمی۔

لسبیلہ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے...

گومازی سے ایک شخص اغواء 

کیچ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے تمپ میں گومازی کے مقام سے ایک شخص کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ اغواء ہونے والے شخص کی شناخت جہان ولد نصیر کے نام سے ہوئی جو گومازی کے ہی رہائشی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق جہان کو گزشتہ روز عصر کے وقت نامعلوم مسلح موٹر سائکل سوار اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

گوادر اور پنجگور سے 2 بلوچ فرزند پاکستانی فورسز کے ہاتھون جبراً گمشدہ 

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہروں گوادر اور پنجگور سے 2 بلوچ فرزندوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکار اغواء کرکے جبری طور پر گمشدہ گرگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دو روز قبل گوادر بازار سے ایک بلوچ شخص مسلم ولد محمد رحیم کو پاکستانی فورسز نے اغواء کرکے جبری طور پر گمشدگی کا شکار بنا دیا۔ جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے شخص شولی دشت، کیچ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جو اس سے قبل جون، 2018 کو جبراً لاپتہ کیے گئے تھے۔ مسلم بلوچ کو 2018 کو لاپتہ کرنے کے بعد نیم مردہ حالات میں رہا کردیا...

آواران سے 2 بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

آواران (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر آواران کے بازار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 2 بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی شناخت جاوید ولد محمد قاسم اور قمبر ولد مراد کے نام سے ہوئی ہے جو بدرنگ، جھاؤ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں رشتےدار ہیں جنہیں دو روز قبل آواران کے بازار سے جبراً لاپتہ کردیا گیا ہے جو کام کے سلسلے میں بازار آئے تھے۔

ڈیرہ غازی جان سے دو بلوچ چچازاد بھائیاں جبراً لاپتہ 

ڈیرہ غازی خان (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹریفک چوک سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے دو بلوچ کزنز کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والے بلوچ کزنز کی شناخت برکت علی ولد احمد علی بلوچ اور حفیظ ولد محمد علی کے نام سے ہوئی جو فورٹ منرو، تھراتانی تل کے رہائشی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق برکت بلوچ کو اس سے قبل ریاستی ادارے اغواء کرکے لاپتہ کرچکے ہیں جو ایک ہفتہ ازیتیں برداشت کرنے کے بعد رہا ہوگئے تھے۔ دونوں چچازاد بھائیوں کو گزشتہ روز 7 مئی کو پاکستانی فورسز...

راسک میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری لاپتہ

راسک(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز پیشن کے علاقے " کستگ" میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پیشن میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے پیشن کے علاقے کستگ میں 31 سالہ مسلم پرنداخ ولد امیتان ساکن کستگ کو جبرا اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق، مسلم اپنے فارم پر گیا اور وہاں ایجنسی کے اہلکاروں کی موجودگی کو دیکھ کر وہ اپنے گھر واپس آیا، لیکن سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے...