اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے بلوچ مظاہرین نے کل پریس کانفرنس میں آگے کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کردیا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن و مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ نے نجی نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو تین دن کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن حکومتی کمیٹی نے تاحال کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومتی کمیٹی کے ہاتھ میں کچھ نہیں، انہوں...
اسلام آباد(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ،بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ اسلام آباد آج 52 مظاہرین کو بحفاظت واپس بھیج دیا گیا، اس کے باوجود پی ایچ ڈی کرنے والے ظہیر بلوچ سمیت متعدد افراد عدالت کے جاری کردہ ضمانت کے احکامات کے باوجود اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام کو...
زاہدان (ہمگام نیوز ) رسانک کے مطابق 26 دسمبر کی شام ایک 17 سالہ بلوچ نوجوان گھر سے خریداری کے لئے نکلنے کے بعد تاحال لاپتہ ہیں ، کہا جاتا ہے اس نوجوان کے پاس گولڈن آئیڈنٹٹی کارڈ( عارضی رہائشی کارڈ ) ہے
ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد جب اس کے موبائل پر اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا موبائل بند تھا ۔
اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ اسماعیل خروط ولد ناصر، والد کا تعلق افغانستان اور والدہ کا تعلق ایران سے ہے اور اس کے پاس اپنی...
اسلام آباد(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹکےمطابقاسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سے کہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کو دشمنوں کی طرح ٹریٹ نہ کریں۔ہائیکورٹ میں بلوچ مظاہرین کی گرفتاریوں اور احتجاج کا حق دینے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل، احتجاج منتظمین، ایس ایس پی آپریشنز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایس آپریشنز سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے آرڈر دیا کہ ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ، کسی کو آپ گود میں بٹھاتے ہیں کسی کے ساتھ یہ سلوک...
اسلام آباد(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنا کیمپ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کے بعد دھرنے سے اسپیکر لے اڑے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے قائم لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کے احتجاجی کیمپ پر ویگو گاڑی پر نقاب پوش مسلح افراد نےپیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے کے قریب اسلحہ دکھا کر خواتین و بچوں کو خوفزدہ کرکے ہراساں کیا۔ دھمکی دینے کے بعد...