کوئٹہ (ہمگام نیوز ) یو این اے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ خواتین کے ساتھ جو کچھ ہواصرف لفظ مذمت کہنا ، بہت چھوٹی بات ہے اسلام آباد کے حکمرانوں کے اس وحشیانہ سلوک پر ہر شخص کا سر شرم سے جھک گیا، ساری دنیا ہم پر ہنس رہی ہے کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ طاقت اور اختیار کیا ان کے ہاتھ میں آگئی کہ بوڑھا، بیمار ، بچہ اور عورت جو بھی سامنے...
شال(ہمگام نیوز ) بلوچ قوم پرست رہنما و بلوچ ریپبلکن پارٹی کے چئیرمین نواب براہمدغ بگٹی نے اسلام آباد میں بلوچ خواتین اور بچوں پر پولیس تشدد کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر جارحیت اور حملہ ریاست کی بلوچ عوام پر مسلسل جارحیت و نفرت کو عیاں کرتا ہے۔
بلوچ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوجی اشرافیہ کو یہ نہیں بھولنا چایہے کہ تشدد سے قومی تحریکوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
نواب براہمدغ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست نے معاضی میں جس بربریت کا مظاہرہ بنگلا دیش میں...
کیچ (ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کے ٹوئٹر ایکس پر جاری ایک بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گرفتار ڈاکٹر ماہ رنگ اور سیما بلوچ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے
جبکہ خطرناک اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔ ریاست بلوچستان میں آگ لگانا چاہتی ہے تو اپنی تاریخ دہرا لیں۔
باخبر ذرائع کا کہناہے ماہ رنگ بلوچ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس وقت وہ بیہوشی کے حالت میں ہیں ۔ سیما ، ماہ زیب،ماہنور اور انیسا کے ساتھ ایک کمرے میں بند ہیں ۔
دوسری جانب...
کوئٹہ (ہمگام نیوز ) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ پچھلے ایک مہینے سے بلوچ نسل کشی اور جبری طور پر لاپتہ افراد کیلئے ایک تحریک چلائی جا رہی ہے، یہ تحریک بلوچستان کے شہر شہر سے ہوتے ہوئے جب اسلام آباد پہنچ گئی تو وہاں پر کالونائزر اور حاکم نے اپنی رنگ دکھاتے ہوئے لانگ مارچ میں شریک عورتوں، بچوں اور بلوچ نوجوانوں پر تشدد کی پالیسی اپناتے ہوئے شرکاءپر آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیے، جس سے کہیں لوگوں زخمی اور بے ہوش ہو گئے۔
ترجمان نے کہا...
کوہلو (ہمگام نیوز ) گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن ریلی اور لاپتہ افراد کے لواحقین پر فائرنگ، آنسو گیس، شیلنگ کا استعمال، خواتین بچوں کو تشدد و زدو کوب کرکے گرفتاریوں اور کوہلو میں صحافی و سماجی کارکنان و دیگر پر جھوٹی ایف آئی آر کیخلاف آج بلوچستان ضلع کوہلو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شرکاء نے اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لانگ مارچ کے پرامن ریلی اور لاپتہ افراد کے لواحقین پر پولیس کی فائرنگ، لاٹھی چارج، آنسو گیس، شلنگ اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے...