شنبه, اپریل 5, 2025

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

گوادر ، بلوچ نوجوان شئے مزار قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

گوادر:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر سے قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ نوجوان شئے مزار ولد برکت علی کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ، یاد رہے کہ نوجوان کو 4 مارچ 2025 رات 3 بجے اسے گھر ،شمبے اسمائیل گوادر سے قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ، جو تاحال لاپتہ ہیں

تجابان میں سعید احمد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین نے دھرنا دے دیا ، آج رات تک بازیاب نہیں ہوئے تو کل یعنی...

تربت ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت لاکالج سے جبری گمشدہ سعید احمد ولد نیک بخت کی لواحقین نے آج دوبارہ تجابان کرکی کے مقام پر سی پیک روٹ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔  لواحقین کا کہنا ہے کہ ضلعی اسٹنٹ کمشنر محمد جان نے لواحقین سے دو دن کا وعدہ کیا تھا کے سعید احمد کو دو دن کے اندر باحفاطت بازیاب کیا جائے گا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے آج وعدے کا چوتھا دن ہے سعید احمد کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے. انھوں نے کہاکہ سعید احمد ولد نیک...

نصیر آباد و جعفر آباد سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان جبری لاپتہ

نصیر آباد/جعفر آباد (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب نصیر آباد اور جعفر آباد کے علاقوں میں گھروں کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے دو بے گناہ بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے جعفر آباد کے علاقے صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ آور ہو کر جوانسال ولد گہوار بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ اسی طرح نصیر آباد کے علاقے روجھان جمالی میں کولمیر ولد حبیب کوہلی بگٹی کو ان کے گھر سے غیر قانونی طور پر حراست...

کراچی: بلوچ نوجوان قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے کراچی میں ایک ہسپتال سے زیر علاج بلوچ نوجوان سرفراز ولد نواز کو 27 فروری کی رات غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ وہ تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔ متاثرہ خاندان کا مطالبہ ہے کہ سرفراز بلوچ کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور اگر اس پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر اسے فوری رہا کیا جائے۔

پسنی، ایک لیویز سپاہی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں اغوا

پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کے کل رات قابض پاکستانی فورسز نے پسنی کے علاقے ببر شور سے ایک لیویز سپاہی کو جبرا حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے لیویز سپاہی کی شناخت عابد سومار کے نام سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ فورسز نے مذکورہ نوجوان کو گھر سے حراست میں لیا ہے جن کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔