نئی دہلی (ہمگام نیوز) بھارتی حاکم کا کہنا ہے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان نے 'آپریشن سندور' کے نام سے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے ہیں۔ ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے بعد ہندوستانی فوج نے اپنی تصاویر اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیں۔ حملے کے بعد، ہندوستانی فوج نے ایکس پر پوسٹ کیا: پہلگام دہشت گرد حملہ: سب کے لیے انصاف۔ جئے ہند!
انہوں نے کہا اس آپریشن کے تحت، ہندوستانی مسلح افواج...
دہلی (ہمگام نیوز) بدھ کی رات 'آپریشن سندھور' شروع کیے جانے کے کچھ گھنٹوں کے بعد بھارت نے اس پر باضابطہ طور پر اپنا موقف میڈیا کے سامنے رکھا۔ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے آپریشن پر وزارت خارجہ اور وزارت دفاع نے باضابطہ طور پر میڈیا سے خطاب کیا۔ خارجہ سیکرٹری وکرم مسری، کرنل صوفیہ قریشی، اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ میڈیا کو 'آپریشن سندور' کے بارے میں جانکاری دی۔
بھارتی خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "22 اپریل 2025 کو، لشکر...
دہلی (ہمگام نیوز)بھارت کے حکمران جماعت بی جے پی کی آسام کے وزیر اعلیٰ حمانتا بسما سارما نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک تفیلی بیان جاری کرتے ہوئے بلوچستان کی تحریک آزادی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ اور آسام کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے سرکاری بیان کی کافی وزن ہے جس سے بلوچستان بابت آنے والے دنوں میں پارلیمنٹ میں بحث کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔
یاد رہے کہ ایران و پاکستان بلوچستان قبضے کے شروعاتی دنوں سے بلوچ نسل کشی میں ملوث ہیں اور نام نہاد گولڈ استھ لائن کے دونوں اطراف سکونت...
کوبلنز (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی (بی آر پی) کی جانب سے جرمنی کے شہر کوبلنز میں بلوچستان میں جاری پاکستانی فوج کے مظالم کے خلاف ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، خاص طور پر جبری گمشدگیوں، جعلی انکاؤنٹرز اور فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی حراست میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کی۔
بی آر پی کے کارکنوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مہذب دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی جبر و تشدد کا نوٹس لیں، اور جبری...