زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جیش العدل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان نے سراوان میں ایرانی آرمی کی ایک کانوائے پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی کئیے ۔
جبکہ کہ ایرانی سرکاری میڈیا میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیش العدل کے حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جنکی تصدیق خود سرکاری میڈیا نے بطور وحید اکبریان اور ولی اللّٰہ زاہدی کے طور کی ہے ۔
سرباز(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز اتوار کو سرباز میں واقع گاؤں نصیر آباد کے قریب "گوواسولکان" کے علاقے میں ایک بلوچ شہری کی مسخ شدہ لاش علاقہ مکینوں نے برآمد کر لی ۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم موصول ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے جسم کا ایک بڑا حصہ مکمل طور پر بکھر چکا ہے۔
موصول ہونے والی ویڈیو اور تصاویر کے مطابق اس شخص کی موت کو کافی عرصہ گزر چکا ہے اور اس کی موت کی وجہ بھی معلوم نہیں...
سرباز(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آج بروز اتوار کو سرباز شہر کے دیمگان گاؤں میں ایک بلوچ کو اس کے کام کی جگہ پر قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی انٹیلی جنس ایجنسی اور فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
سرباز شہر کے گاؤں دیمگان کے رہائشی اس بلوچ شہری سعید اربابی ولد فیصل کے نام اس کی شناخت ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق سعید اپنی دکان میں کام کر رہا تھا جب سادہ لباس میں آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس ایجنسی اور دیگر نے اسے بغیر کسی وضاحت پیش کئیے بغیر اسے گرفتار...
بزمان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بزمان کے مرکز سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ایندھن بردار اور ایک کار کے درمیان تصادم اور آگ لگنے کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بزمان میں ایندھن بردار اور ایک کار کی آپسی تصادم کے نتیجے میں دو سوختبر اور ایک دوسرا شخص جانبحق ہوگیا ۔
جھلس کر جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت 53 سالہ حاتم کدخدائی ہے جو کہ سرباز کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ دیگر جانبحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ محمد حسین سرحدی ولد اسماعیل...
بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق اتوار کی صبح کو بیرجند جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو ان کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائے بغیر انہیں پھانسی دے دی گئی ۔
تین قیدیوں میں سے ایک کی شناخت زاہدان کے رہائشی پرویز براہوئی کی ہے ۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک دیگر دو بلوچ قیدیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کئیے گئے تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز کو 2022 میں بیرجند شہر میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا...