جمعه, می 10, 2024

خبریں

تازہ ترین

گوادر سے ایک نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ 

گوادر (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر گوادر کے علاقے...

گومازی سے ایک شخص اغواء 

کیچ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے...

سوئی میں گیس کنویں پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ،3 اہلکار زخمی

  ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) مسلح افراد نے سوئی کے...

وندر ، ماہی گیروں کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر، جانی نقصان نہیں ہوا

وندر ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق وندر کے ساحلی علاقہ ڈام بندر میں ماہی گیروں کے رہائشی کواٹر ز میں آتشزدگی ۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم درجنوں کواٹرز اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔   واقعہ کی اطلاع ملنے پر وندر سے پہنچنے والی فائر بریگیڈ گاڑی کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی ۔ واضح رہے کہ ڈام بندر سے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے والے مزدور (خلاصی)ماہی گیروں کے رہائشی کواٹرز میں جمعہ کی صبح کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے...

تربت: مسلح افراد نے سی پیک روڈ کو بند کرکے چیکنگ کے بعد پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نزرآتش کردیا ۔

تربت (ہمگام نیوز ) کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم مسلح افراد نے سی پیک سڑک کو بند کرکے گاڈیوں کے چیکنگ کے بعد پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نزرآتش کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ٹرالرز گوادر سے پنجاب جارہے تھے، مسلح افراد نے ڈرائیوروں کو تنبیہہ کے بعد چھوڈ دیا ہے ۔

گوادر اور پنجگور سے 2 بلوچ فرزند پاکستانی فورسز کے ہاتھون جبراً گمشدہ 

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہروں گوادر اور پنجگور سے 2 بلوچ فرزندوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکار اغواء کرکے جبری طور پر گمشدہ گرگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دو روز قبل گوادر بازار سے ایک بلوچ شخص مسلم ولد محمد رحیم کو پاکستانی فورسز نے اغواء کرکے جبری طور پر گمشدگی کا شکار بنا دیا۔ جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے شخص شولی دشت، کیچ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جو اس سے قبل جون، 2018 کو جبراً لاپتہ کیے گئے تھے۔ مسلم بلوچ کو 2018 کو لاپتہ کرنے کے بعد نیم مردہ حالات میں رہا کردیا...

کوہلو فوج کی جانب سے ہیرو کا ایوارڈ ریاستی اداروں کے خوشنودی پر دی گئی ہے۔ خلیل ایڈوکیٹ

کوہلو (ہمگام نیوز ) ہیرو آف کوہلو کے ایوارڈ محض ریاستی اداروں کے خوشنودی پر دی گئی ہے اصل ہیرو وہی ہیں جنہوں نے علاقے کے فلاح وبہبود کے لئے قربانی دی جو اس وقت کیسز کا سامنا کر رہے ہیں یہ بات ایڈوکیٹ خلیل احمد مری نے میڈیا کو جاری بیان میں کہی ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لانگ مارچ میں بلوچ خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر مقامی نوجوانوں کو غدار ٹھہرا کر ان کیخلاف جعلی ایف آئی آر درج کرائی جاتی ہے دوسری جانب ریاستی اداروں کی خوشنودی کرنے والوں کو ہیرو...

آواران سے 2 بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

آواران (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر آواران کے بازار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 2 بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی شناخت جاوید ولد محمد قاسم اور قمبر ولد مراد کے نام سے ہوئی ہے جو بدرنگ، جھاؤ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں رشتےدار ہیں جنہیں دو روز قبل آواران کے بازار سے جبراً لاپتہ کردیا گیا ہے جو کام کے سلسلے میں بازار آئے تھے۔