خضدار :(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) خضدار کی جانب سے کل بروز منگل تین بجے شہید رازق چوک سے آزادی چوک تک جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک بڑی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
بی وائی سی خضدار کے مطابق، اس مظاہرے کا مقصد بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سنگین مسئلے کو اجاگر کرنا ہے۔
خضدار کے تمام مکاتب فکر اور سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد کو اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اس اہم مسئلے پر یکجہتی کا مظاہرہ کر سکیں اور لاپتہ افراد کے لیے آواز بلند کر سکیں۔
یاد رہے...
لیپزگ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) جرمنی چیپٹر کے صدر شر حسن نے لیپزگ میں ایک حالیہ تقریب کے دوران بلوچ قوم کی آزادی اور خود ارادیت کی جدوجہد کے لیے بین الاقوامی حمایت میں اضافے پر زور دیا۔
پوگ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بلوچ عوام کو درپیش تاریخی ناانصافیوں اور پاکستانی ریاست کی جانب سے انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے بلوچ ثقافتی شناخت اور وقار کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا جو کئی دہائیوں سے خطرے میں ہیں۔
شر حسن نے کہا آج ہماری لڑائی صرف اپنی سرزمین...
شال: (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان "آزاد بلوچ" نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ۱۴ اکتوبر کو ہمارے سرمچاروں نے سوراب کے علاقے ماراپ میں استحصالی منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی پر حملہ کرکے مشینری کو نظرآتش کردیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے تعمیراتی کمپنیوں کے ٹھیکیدار و مالکان کو تنبیہ کرتی ہے کہ قابض ریاست کے استحصالی منصوبوں پر کام کرنے سے گریز کریں۔
لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ (ایف بی ایم) نے برطانیہ کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبری گمشدگیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک ماہ طویل مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم 30 اگست کو ایڈنبرا میں اسکاٹش نیشنل پارٹی (SNP) کی سالانہ کانفرنس کے دوران شروع ہوئی۔
کارکنوں نے ایس این پی کے ارکان کو بریفنگ دی اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی، جبکہ بلوچستان کی آزادی کے حق میں پٹیشن کے لیے دستخط بھی حاصل کیے۔
مہم کا دوسرا مرحلہ 14 ستمبر...
جنیوا:(ہمگام نیوز) جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے زیر اہتمام پانچویں بلوچستان انٹرنیشنل کانفرنس میں، ماحولیاتی اور انسانی حقوق کے کارکن یوسف بلوچ نے بلوچستان کی جدوجہد آزادی اور عالمی موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق اجاگر کیا۔
اپنے خطاب میں انھوں نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے گہرے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان ناانصافیوں کی استعمار اور سرمایہ داری کے وسیع اثرات سے تعلق کو بیان کیا۔
یوسف بلوچ نے کہا، بلوچستان کی جدوجہد کا موسمیاتی بحران سے گہرا تعلق ہے۔ جب ہم بلوچستان میں انسانی حقوق...