پنجشنبه, مې 29, 2025

قومی

تازہ ترین

یومِ آسروخ کے مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ فن لینڈ برانچ کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔

ہیلسنکی (ہمگام نیوز) 28 مئی 1998 کو پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں کیے گئے ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاج اور بلوچ قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے فری بلوچستان موومنٹ – فن لینڈ آپ کو مظاہرے اور ریلی میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔ تاریخ: بدھ، 28 مئی 2025 وقت: شام 5:30 بجے تا 8:30 بجے مقام: آغاز: فنش پارلیمنٹ (Eduskunta)، ہیلسنکی اختتام: شہری چوک (Kansalaistori)، اوودی لائبریری کے سامنے۔ یہ مظاہرہ بلوچستان پر پاکستانی قبضے، ایٹمی تجربات کے ماحولیاتی و انسانی اثرات، اور مسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ آپ کی...

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رکن غنی بلوچ، کی غیر قانونی جبری گمشدگی سامراجی باقیات کا زہر آلود عکس ہے۔ بی ایس ایف

شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے بگڑتے ہوئے گھمبیر اور تشویشناک حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کا طویل استعماری طرزِ عمل آج بھی شدت کے ساتھ جاری ہے، جہاں بلوچ طلباء، سیاسی کارکنان اور باشعور نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا اور ماورائے عدالت قتل کرنا نہ صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ آزاد شعور اور قومی خودی پر ایک منظم استعماری حملہ ہے۔ ترجمان نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے مرکزی رکن غنی بلوچ کی...

محمد اسحاق اور عبدالزاق کی جبری گمشدگی خلاف، اہلخانہ کا وی بی ایم پی کیمپ میں پریس کانفرنس

شال (ہمگام نیوز) میں جبری لاپتہ محمد اسحاق اور عبدالزاق کی بدنصیب بہن ہوں، بلوچستان ان ہزاروں خاندان میں سے ایک جو اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی کا درد برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ ہماری پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے تشریف لائے اور ہماری آواز کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس معاملے میں ہماری آواز بنیں گے۔ انہوں نے کہا میرے بھائی محمد اسحاق (پیشہ: ڈرائیور) اور عبدالرزاق ولد اسرائیل (طالب علم) کو 24 اور 25 مئی کی...

شیراز بلوچ اور سیلان بلوچ کی جبری گمشدگی، اہلخانہ کا کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس

 کراچی (ہمگام نیوز) ماری پور کے علاقے ٹیکری ولیج سے دو سگے بھائیوں شیراز بلوچ اور سیلان بلوچ کی جبری گمشدگی پر اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو 23 مئی 2025 کی شب سی ٹی ڈی اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا منگل کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں لاپتہ افراد کی ہمشیرہ گل سدا بلوچ نے کہا کہ شیراز بلوچ کے پاؤں میں راڑ ہے، اس کا دو مرتبہ آپریشن ہو چکا ہے جبکہ تیسرا آپریشن...

آواران میں خاتون سمیت دو شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل 28 مئی کو آواران میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا علان۔ بی...

شال (ہمگام نیوز) بلوچ وومن فورم نے آواران کے علاقے مالار ماچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں دو شہریوں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعے کے خلاف 28 مئی بروز منگل ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔ انہوں نے کہا بلوچ وومن فورم کی ترجمان کے مطابق 26 مئی کی شب قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بغیر کسی قانونی جواز کے کارروائی کی اور اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد نعیم بلوچ اور ہوری بلوچ کو...