سلسلہ وار مضمون گذشتہ سے پیوستہ (چھٹا قسط)
ایک اور رائے جو کثرت سے مانی جا رہی تھی کہ انضمام محض افادی بنیادوں پہ لازم ہے، اس سے سوا کچھ سوچنا بے جا ہوگا۔
اس خیال کے مطابق، اتحاد بذاتہ ایک اھم سیاسی حربہ نہیں ہے۔ اتحاد ایک سیاسی عمل ہے جس میں تنظیم کا مظہر منظم، سنجیدہ اور ایک سماجی ضرورت لگے۔ یعنی متحد دکھنا متحد ہونے سے زیادہ اھم سے، اس طرز کے اتحاد کی صورت گری بی ایس او (متحدہ) میں نظر آئی تھی۔
بلوچ سیاست میں ایک سیاسی تنظیم کی خلا موجود تھی (بقولِ شمس الدین شمس) اور...