بلوچ ایکٹیوسٹ کمپین کی رپورٹ کے مطابق، منگل، 25 مارچ 2025 کی شام، جکیگور میں ایک جھگڑے کے دوران ساحل بویہ نامی 19 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول کا تعلق گاؤں بافتان سے تھا اور وہ چارشنبہ کا بیٹا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، ساحل بویہ کی کسی دوسرے شہری سے لفظی تکرار ہوئی، جس کے بعد دوسرے شخص نے اس پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
بلوچ ایکٹیوسٹ کمپین کی سالانہ رپورٹ 2024 کے مطابق، سال بھر میں 363 فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں کم از کم 488 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔...
زاہدان ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان ( (دزاپ) میں بلوچ ایکٹیوسٹ کمپین کی رپورٹ کے مطابق، منگل، 25 مارچ 2025 کو، زاہدان کے شیرآباد علاقے میں پولیس اسٹیشن نمبر 13 کے اہلکاروں نے چار ایسے بلوچ شہریوں کو گرفتار کر لیا جو شناختی دستاویزات نہیں رکھتے تھے۔ ان کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ زیباشہر، زاہدان میں ایک تعمیراتی منصوبے پر مزدوری کے لیے جا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے ان شہریوں کو چھوڑنے کے بدلے فی کس 30...
شال (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے پاکستانی قابض ریاستی اداروں کی جانب سے بلوچ پرامن سیاسی کارکنان خاصکر بچوں و خواتین پر ہونے والی کریک ڈاون اور تیزی سے جاری پکڑ دھکڑ قابض کی ریاستی جبر و استبداد کے تسلسل کا حصہ ہیں، قابض پاکستانی ریاست چاہتی ہے کہ بلوچ قوم جبر کے سنگینوں کے سائے میں رہتے ہوئے اور قابض ریاستی اداروں کی طرف سے کی جانے والی ظلم و استبداد کو سہتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنی رہے تاکہ پاکستانی قابض ریاست...
شال ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال ڈبل روڈ بڑیچ مارکیٹ کے قریب پولیس گشتی موبائل کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ھلاک 22 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
علاوہ ازیں نوشکی کے علاقہ کیشنگی پاچنان کے مقام پر نامعلوم افراد نے قابض فورسز چوکی پر میزائل داغے جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
ادھر تربت میں نیوی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔
علاوہ ازیں دشت کھڈان میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ،اور شدید فائرنگ...
تونسہ شریف(ہمگام نیوز) تونسہ میں، ریاستی جبر جاری ہے کیونکہ پنجاب پولیس نے بی وائی سی قیادت کی غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاج کرنے والی کئی خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔
بی وائی سی ترجمان کے مطابق پرتشدد کریک ڈاؤن کے باوجود، بلوچ عوام اپنی مزاحمت پر ثابت قدم ہیں، ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، بیبگر بلوچ، سیمی بلوچ اور دیگر زیر حراست کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انصاف کی جدوجہد کو خاموش نہیں کیا جائے گا۔