زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ 18 اکتوبر کو فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی 27 سالہ خدا بخش ساکن سراوان کو پھانسی دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خدابخش کو 3 اگست 2022 کو سراوان میں عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ خدابخش کو منگل 17 اکتوبر کو...
دزاپ (ھمگام نیوز) بلوچ میڈیا رسانک کے مطابق آج بروز جمعہ بلوچ رہنما مولوی عبدالحمید نے زاہدان کی نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ جبر کا سہارا کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ بلکن واحد راہ حل یہی ہے کہ مکالمے سے لوگوں کی حمایت حاصل کرنا اور لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر انکی باتیں سننا ہے۔ یہ خطہ ایک قبائلی خطہ ہے جہاں کچھ قبیلے بڑے اور طاقتور ہوتے ہیں اور کچھ چھوٹے قبیلے ہوتے ہیں، لیکن جب بھی بڑے قبیلوں نے چھوٹے قبیلوں پر اپنی بات کو زبردستی ٹھونسنے کی کوشش کی ہے، وہ کامیاب نہیں ہوئے، بلکہ...
زاہدان ( ہمگام نیوز ) عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے زاہدان میں مکی مسجد کے ایک گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار گارڈ کو مار پیٹ بھی رہے ہیں۔ بلوچ کارکنوں نے زاہدان کے تمام لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کے تمام محلوں سے نکل کر جلد از جلد مکی مسجد پہنچیں اور مکی مسجد پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے مسلط کردہ محاصرہ توڑ دیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران کے بلوچستان میں سنیوں کے رہنما...
زاھدان (ھمگام نیوز) بلوچ روحانی رہنما واجہ عبدالحمید اسمائیل زئی نے آج مکی مسجد زاہدان میں جمعہ کے خطبے میں کہا کہ ہم زاہدان کے بلیک فرائیڈے جرائم کے سلسلے میں ایک شخص کو سزا سنائے جانے سے مطمئن نہیں ہیں حکام نے بلیک فرائیڈے جرائم کو فقط ایک شخص سے منسوب کیا گیا ہے۔ مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے کہا کہ لوگ سچائی کی وضاحت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں پر حملہ کرنے اور گولی مارنے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان کے پاس "حکم" تھا اور اس حکم کے پیچھے "بہت سے کارندے تھے۔"...
زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج ایک پھر ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان اور خاش میں قابض ایرانی ریاستی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف بلوچ عوام ہزاروں افراد کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے.
تفصیلات کے مطابق زاہدان میں نماز جمعہ کے بعد زاہدان کے مشہور مکی مسجد کے اطراف سے قابض ایران کے خلاف عوام منظم ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ایرانی ریاستی دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے "مرگ بر خامنہ ای" ، "مرگ بر ڈکٹیٹر" کے خلاف...