شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 17 مئی 2025 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقہ کلی شاہنواز سے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے، جب کہ دوسرے نوجوان کو 15 مئی 2025 کو ہزار گنجی سے لاپتہ کردیا۔
مذکورہ نوجوانوں کی شناخت محمد یحییٰ اور بشیر مری کے نام سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔
دونوں نوجوانوں کے...
مشکے (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر آواران کے علاقہ مشکے سے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ مذکورہ نوجوانوں کی شناخت شاہنواز ولد برفی کے نام سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شاہنواز کو اُس وقت اغوا کیا گیا جب شاہنواز کو ان کے والد اور دیگر افراد سمیت کیمپ میں طلب کیا تھا۔ بعد ازاں دیگر تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا، تاہم شاہنواز کو حراست میں لے لیا گیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے...
شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کُلبر میں قابض پاکستانی فورسز (ایف سی) کے لیے راشن لے جانے والی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
یہ واقعہ منگل کے روز شام چار بجے شاہاپ روڈ پر پیش آیا، جب مسلح افراد نے راستے پر ناکہ بندی کرکے راشن لے جانے والی گاڑیوں کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق دو گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے راشن کو نذر آتش کردیا، جبکہ ایک گاڑی کو اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ قابض فورسز مقامی کرایے کی...
سرباز (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے نصیرآباد میں قابض ایرانی خفیہ انٹیلیجنس فورسز نے ایک کمسن بلوچ بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت صالح بہرامزہی ولد مولوی حبیبالرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی رہائشی بتایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، صالح بدھ کی سہ پہر اپنے ہم عمر دوستوں کے ساتھ کھیل میں مصروف تھا کہ ایرانی انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے علاقے میں داخل ہوکر اسے زبردستی گرفتار کیا۔ گرفتاری کے دوران مبینہ طور پر نہ صرف صالح کو تشدد...
زابل (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی، جو پہلے "قتل" کے الزام میں سزائے موت پا چکے تھے، زابل کی طاغذی جیل میں پھانسی دی گئی۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت زابل شہر کے نواحی گاؤں خاک صفیدی سے تعلق والے 24 سالہ عمر رضا دہمردہ ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رضا کو 2021 میں "قتل" کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور زابل کی فوجداری عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ گزشتہ روز اس نے اس جیل کے قرنطینہ وارڈ میں اپنے اہل خانہ...