امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران نوز عراقی ملیشیاء کی امریکہ کو دھمکی
بغداد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایرانی نواز عراقی ملیشیاء کے سکیورٹی ذمے دار ابو علی العسکری نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوے کہا کہ ملک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اس سے قبل بھی ایران نوز ملیشیاء کی طرف سے عراق میں امریکی اڈوں کو کئی دفعہ راکٹوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ عراق کو محاذوں کی سیاست سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے...
نیوزی لینڈ مسجد پر حملے کرنے والے دہشتگرد کو عمر قید کی سزا
نیوزی لینڈ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی النور مسجد اور لنووڈ اسلامک سینٹر میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد برینڈن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق 29 سالہ آسٹریلوی شہری برینڈن ٹیرنٹ نے پہلے صحت جرم سے انکار کیا تاہم بعد میں جرم قبول کرلیا جب کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دوسری...
ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ سمیت کچھ اور جماعتیں لبنان کی امن کو تباہ کر رہی ہیں: برطانوی سفیر
لبنان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق لبنان میں برطانیہ کے سفیر کرس ریمپلنگ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ سمیت کچھ جماعتوں کے طرز عمل سے لبنان میں امن مجروح ہوا ہے۔ پیٹری مارک بشارا بٹروشیو سے ملاقات کے دوران انہوں نے مشکل معاشی صورتحال اور لبنان کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی، برطانوی سفیر نے اس نازک مرحلے پر لبنان میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
برطانوی سفیر کا...
شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں سلنڈر پھٹنے سے تین مزدور زخمی ہوگئے
گڈانی (ہمگام نیوز) شپ بریکنگ یارڈ گڈانی پلاٹ نمبر 91 میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین مزدور زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شپ بریکنگ یارڈ گڈانی پلاٹ نمبر 91 پر ناکارہ بحری جہاز کی کٹائی کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گئی جس سے وہاں کام کرنے والے تین مزدور زخمی ہوگئے، زخمی مزدوروں کو طبی امداد دینے کیلئے آر ایچ سی شیخ آباد ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں بعد میں انہیں مزید علاج کیلئے کراچی ریفر کردیا گیا، زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب اور کے پی کے...
طوفانی بارشوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی
بلوچستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، گزشتہ شب تیز بارش کی وجہ سے تربت بازار پوری طرح پانی سے بھر گیا، تربت کے علاقے آبسر میں ایک مکان کی چھت بھی گری جس کے سبب 3 افراد زخمی ہوگئے، بارش کی وجہ سے کیچ ندی (کیچ کور) پانی سے بھر گئی اور کلاتک کے مقام پر تین افراد سیلابی ریلے میں پھنس...