پنجشنبه, مې 29, 2025

خبریں

تازہ ترین

کورونا وائرس نے 300 ملین طلبا کو تعلیم سے محروم کردیا ـ یونیسکو

دبئی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ، اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے 5 مارچ ، 2020 کو جمعرات کو اعلان کیا کہ 12 سے زیادہ ممالک میں اسکول بند ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریبا 300 ملین طلباء ہفتوں کے لئے گھر میں رہ سکتے ہیں۔ یہ وائرس چین سے لگ بھگ 80 ممالک میں پھیل چکا ہے ، جس میں 95،000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3200 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا کے پھیلنے کے بعد یورپ کے بدترین...

قطر کا معاہدہ افغان امن معاہدے کے بجائے امریکہ اور پاکستانی طالبان معاہدہ نظر آتا ہے: حیر بیار مری

  لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے صدر حیر بیار مری نے افغان امن معاہدے کے فوراً بعد طالبان کی جانب سے افغانستان کی سیکیورٹی اداروں پر ہونے والے حملوں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کل طالبان کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں ملکی سیکیورٹی اداروں پر یکے بعد دیگرے کئی حملوں کے بعد قطر میں ہونے والے افغان امن معاہدے کو میں شک کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ اب اس امن معاہدے کو امریکہ طالبان معاہدے کی...

لاپتہ افراد کے لواحقین کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم، لواحقین کو کئی دشواریوں کا سامنا

کراچی(ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے لواحقین نے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کے لئے احتجاجی کیمپ قائم کرکے احتجاج شروع کردیا۔ احتجاج کا آغاز آج دوپہر 2 بجے ہوا جو اگلے 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ احتجاج کے دوران لواحقین کو کئی دشواریوں کا بھی سامنا ہے۔ احتجاجی کیمپ سے ہانی گل بلوچ نے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم نے کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے لواحقین کے لئے احتجاج شروع کردیا ہے اور ہمیں یہاں کافی دشواریوں کا بھی سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کل پریس کلب میں اپنا شامیانہ رکھا تھا جو...

کاہان: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ

کاہان(ہمگام نیوز ) کاہان میں نا معلوم مسلح افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق کاہان کلگری میں نامعلوم مسلح افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کمپنی کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد وہ موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے بعد قابض پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حسب معمول علاقے میں سرچ آپریشن شروع...

ایران اور ہندوستان کے مابین سفارتی جنگ چھڑ گئی

ہمگام (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق گذشتہ دن ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک اشتعال انگیز ٹویٹ میں ہندوستان کے اندرونی معاملے پر کھلم کھلا مداخلت کرتے ہوئے دارلحکومت دہلی میں چوبیس فروری کو ہوئے فسادات کووہاں مسلمانوں کے خلاگ ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے اس کی مذمت کی تھی اور ہندوستان ہے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کا مرتکب بنا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد ہندوستان نے شدید رد عمل دیتے ہوئے دہلی میں ان کے سفیر کو طلب کرکے ٹھوس احتجاج کی اور ایرانی رویے کو ناقابل قبول اور انڈیا کے...