کابل (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دوران تقریب مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 32 افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔
تقریب شیعہ رہنما کی یاد میں منعقد کی گئی تھی، شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
یاد رہے اس سے پہلے سنہ 2019 میں بھی دولتِ اسلامیہ نے اسی تقریب کو نشانہ بنایا تھا جو ایک افغان شیعہ رہنما کی یاد میں منعقد کی جارہی تھی۔
حملے میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اس حملے میں محفوظ رہے مگر دیگر کئی افراد...
واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی نکلنے کے بعد افغان حکومت پر طالبان کے کنٹرول کے خدشے کا اظہار کردیا ہیں ۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے امریکیوں کی واپس کے بعد طالبان 'ممکنہ طور پر' افغان حکومت کا کنٹرول حاصل کرلیں گے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان کے تناظرمیں کہا کہ 'ممالک کو خود اپنا خیال رکھنا چاہیے، آپ صرف کسی شخص کا ہاتھ ہی تھام سکتے ہیں'۔کیا طالبان اقتدار...
ماسکو(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ترکی اور روس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے جمعرات کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔
شام کی جنگ میں انسانی حقوق کی معائنہ کار تنظیم سیرین اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں کسی حد تک امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔
یہ معاہدہ ترک حمایت یافتہ باغیوں اور روسی حمایت یافتہ شامی فورسز کے درمیان کئی...
کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح دہشت گردوں نے حملہ کرکے 27 افراد کو قتل کردیا۔ صدارتی امیدوار عبد اللہ عبد اللہ کی زیر صدارت ایک تقریب میں حملے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ 52 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حملے میں چھوٹے بڑے اسلحہ کے علاوہ راکٹ بھی استعمال کئے گئے۔ فائرنگ اور راکٹ فائر کرنے کے نتیجے میں 27 شرکا جاں بحق اور 52 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ تقریب سیاسی رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کی یاد میں منعقد کی جارہی تھی۔ پچھلے سال بھی اسی تقریب پر...
کراچی(ہمگام نیوز) قابض ریاستی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغواء کے شکار بلوچ فرزندوں کے لواحقین نے کل سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
اس احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لئے ریاستی زر خرید جماعت، جماعت اسلامی کو ایک دفعہ پھر احتجاج میں خلل ڈالنے کے لئے کراچی پریس کلب بھیجا گیا ہے جو نام نہاد کشمیر ریلی کا انعقاد کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کے ریاستی کرایہ پر دستیاب افراد کے ساتھ احتجاج پر بیٹھے لواحقین کو خوف زدہ کرنے کے لئے پولیس، رینجرز اور خفیہ...