آوران (ہمگام نیوز)آواران سے پانچ افراد فورسز کے ہاتھوں اغوا،گزشتہ روز پاکستانی سیکورٹی فورسز نے آواران سے کراچی جانے والی لوکل بس سے5افراد کو اتار کر اغوا کر لیا،تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے آواران میں پیراندر چیک پوسٹ پرصبح 8 بجے کے قریب کراچی،بیلہ جانے والے منی بس سے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے،بس میں سوار پانچ افراد کو فورسز نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گرفتار کیے،بس میں سوار ایک شخص نے بتایا کہ جن پانچ افراد کو فورسز نے بس سے اُتار کر غوا کیا انکے پاس اصلی شناختی کارڈ نہ تھےاور فورسز نے انکے ہاتھ...
کوئٹہ (ہمگام نیوز )چمن لیویز کے عملے کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق چمن لیویز کے عملے کو رحمان کہول روڈ کے علاقے میں میدانی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کے جسم پر زخموں کے نشان تھے لاش ہسپتال پہنچا دی گئی مقتول کو نامعلوم افراد نے خنجروں سے وار کرکے قتل کیا تھا لاش ضروری کارروائی کے شناخت کیلئے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ۔
قلات سے لیویز کے عملے نے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق لیویز قلات کے عملے کو جوہان کے علاقے سے...
ژوب (ہمگانیوز) شیرانی کے علاقے میں مسلح افراد کی ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر مسافر بس پر فائر نگ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابقمسلح افراد نے ضلع شیرانی کے علاقے سنگر میں مسلع افرادنے ڈی آئی خان قومی شاہراہ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بس میں سوار کرنل احمد کی والدہ اور محمد ظفر نامی شخص زخمی ہو گئے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع...
تہران(ہمگام نیوز) ایران کے کرد اکثریتی شہر مہا باد میں حال ہی میں ایک کرد دوشیزہ کی مبینہ عصمت ریزی کے واقعے کے بعد شہر بھر میں ہڑتال اور پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب ایرانی پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں افراد ہلاک اور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مہا باد میں سیکڑوں کرد شہریوں نے سڑکوں پر نکل کرحکومت کی امتیازی پالیسیوں اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ...
رائے پور(ہمگام نیوز) ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤباغیوں نے ایک گاوں پر حملہ کرکے 250 دیہاتیوں کو اغوا کرلیا۔ ہندوستان کی علیحدگی پسند تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل ہی گاوں پر حملہ کرکے ان دیہاتیوں کو اغوا کیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کو آج ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے چھتیس گڑھ کا دورہ کرنا تھا جبکہ باغیوں نے ایک مغوی کو قتل کردیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مسلح باغیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے مقام سے 80 کلو میٹر کے فاصلے...