سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

سراوان: ٹریفک حادثے میں 11 افراد جانبحق 14 زخمی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق منگل کی صبح...

نیکشہر: قابض ایرانی فورسز مسلح افراد کا حملہ چار اہلکار ہلاک ایک زخمی

نیکشہر(ہمگام نیوز ) آج بروز منگل کو نیکشہر کے...

تربت دو سال قبل لاپتہ ماسٹر سلیمان بازیاب

تربت(ہمگام نیوز) دو سال قبل گومازی سے لاپتہ کیئے گئے ماسٹر سلیمان تربت سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ اطلاع کے مطابق 24مئی2013کو گومازی میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے ماسٹر سلیمان نامی شخص بدھ کے روز تربت سے بازیاب ہوگئے۔ کلاتک تربت سے گزشتہ شب لاپتہ ہونے والے کریم بخش سکنہ دشت بھی بدھ کے روز بازیاب ہوگئے۔

نوشکی ، خاران، قلات و سوراب کے درمیانی علاقے فوجی محاصرے میں

سوراب ( ہمگام نامہ نگار) تازہ ترین اطلاع کے مطابق پاکستانی فورسز نے خاران، نوشکی ، سوراب اور قلات کے درمیانی علاقے کا محاصرہ کیا ہے اور ہر طرح کی آمد و رفت کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ علاقوں میں عام لوگوں کو تنگ کرنے کے علاوہ ان کی گھریلو ضروریات ( راشن) کو بھی بند کیا ہے ، علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑے پیمانے پہ نقل و حرکت سے یہ خد شہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے کی فوجی کارروائی کیا جارہا ہے،

مشکے میں فورسز کی گاڑی پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مشکے کے علاقے بونڈکی میں بلوچ سرمچاروں نے فورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے یہ بات انہوں نے بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ وطن کی آزادی تک ہماری اسطرح کی کاروائیاں جاری رہیں گے۔

حب میں پاکستانی ائیر فورس کے طیارے سے میزائل گر پڑا، مگر پھٹ نہ سکا

اوتھل(ہمگام نیوز) حب کے قریب ایک گوٹھ میں ائیرفورس کے تربیتی طیارے سے مارٹر گولہ گرگیا ،مارٹر گولہ معجزانہ طورپر پھٹ نہ سکا،مارٹر گولہ گرنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزبلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے نواحی علاقے بابوشیخ گوٹھ میں ایک کھیت میں ایئرفورس کے تربیتی طیارے سے مارٹر گولہ گرگیا اور گیلی مٹی میں جاکر دھنس گیا جسکی وجہ سے مارٹر گولہ معجزانہ طورپر پھٹ نہ سکا تاہم مارٹر گولہ گرنے سے علاقے میں ازحد خوف وہراس پھیل گیا واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری...

لاپتہ بلوچ اسیران، شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2035 دن ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز )لاپتہ بلوچ اسیران، شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2035 دن ہوگئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں این ایس ایف کے صدر خرم اور کیمسٹ پارٹی کے ڈاکٹر ضیاءالدین نے اپنے اپنے وفد کے لاپتہ افراد، شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ فرزندوں کی اغوانما گرفتاریوں اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا تسلسل جاری رہا جو تاحال سفاکیت و درندگی کی مختلف صورتوں میں قائم و دائم ہے۔ لاپتہ بلوچوں کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا احتجاجی بھوک ہڑتالی...