سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

امریکہ: 7 بچوں سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد

واشنگٹن(ہمگام نیوز)۔۔امریکی ریاست میری لینڈ میں7 بچوں سمیت 8 افراد کی لاش برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ انہیں پرنسزاینی کے علاقے میں ایک گھر سے کسی کے لاپتہ ہونے کی کال موصول ہوئی، جب اہلکار موقع پر گئے تو انہیں 7 بچوں اور ایک شخص کی لاشیں ملیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے ہوئیں۔

سلامتی کونسل کا یرموک کیمپ تک رسائی کا مطالبہ

نیویارک(ہمگام نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ یرموک تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں انسانی امداد فراہم کی جا سکے جو ناگزیر ہو چکی ہے ۔اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے 20 ہزار فلسطینیوں پر مشتمل اس کیمپ میں صورتحال کو ناگفتہ بہ قرار دیا ہے ۔ایک ہفتہ قبل داعش کے حملے کے بعد کیمپ کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور اس وقت داعش کیمپ کے بیشتر حصے پر قابض ہے ۔ فلسطینی اور شامی باغی مل کر داعش کا مقابلہ کر رہے ہیں۔...

مشکے: پاکستانی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے تباہ

مشکے ( ہمگام نامہ نگار) مشکے کے علاقے بونڈکی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے تباہ ، تفصیلات کے مطابق مشکے کے علاقے بونڈکی میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی میں سوار اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، تاہم اب تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،

بلوچستان میں فورسز کا ظلم و جبر کی شدید مذمت.بی آر پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے ریاستی فورسز کی بلوچستان میں فورسز کا ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکے کے علاقے کندھاری اروگردنواح میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بی آر پی مشکے کے رہنماء جنگہیان بلوچ اور ان کے بھائیوں انور بلوچ، سردار بلوچ اور حکیم بلوچ سمت متعدد کے گھروں کو لوٹ مار کے بعد نذر آتش کردیاترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پارٹی رہنماء کے گھر پر ریاستی فورسز کی جانب سے شدید فضائی بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے...

پنجگور، ایف سی چیک پوسٹ اور قافلے پر حملہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ اور قافلے پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیر کی علی الصبح پنجگور سے ایک سو دس کلو میٹر دور تحصیل پروم میں واقع ایف سی کی جورک چیک پوسٹ پر جنوب کی طرف سے نامعلوم افرا دنے دو راکٹ کے گولے داغے جو چیک پوسٹ کے قریب گرے پھٹ گئے ۔ ایف سی نے بھی جوابی فائرنگ کی جس پر ملزمان فرار ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ۔ پنجگور...