کوئٹہ(ہمگام نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کے قانونی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ریکوڈک کے نئے ٹینڈر کے لئے غیرملکی ماہرین کو مقرر کیا جائے، تاکہ معاہدے سے صوبے کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ’اس بار ہم مختلف طریقے سے ایک بہترین معاہدہ کرنا چاہتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کی جانب سے ریکوڈک کی لیز سے دستبرداری کے بعد وہ نئے ٹینڈر کا اعلان کرے گے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اس وقت تمام چیزیں ابتدائی مرحلے میں ہیں اور...
لسبیلہ(نمائندہ ہمگام نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی میں رات گئے پاکستانی فورسز نے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر متعدد طالب علموں کو اپنا ساتھ اٹھا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتھل شہر میں قائم لسبیلہ یونیورسٹی کے رہائشی ہاسٹلز پر خفیہ اداروں نے فورسز کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا اورمتعدد طالب علموں کو انکے کمروں سے اٹھا کر لے گئے۔واقع کے بعد طالب علموں نے رات گئے کوئٹہ ٹو کراچی مین شاہرہ کو احتجاجاَََ بلاک کردیا۔ ابھی تک اغواء ہونے والے طالب علموں کے نام معلوم نہیں ہوسکے،ہمگام نمائندے کے مطابق...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے عوام کی منتخب آئینی وجمہوری صوبائی حکومت کے اختیارات ورٹ اور صوبائی خود مختیار ی کو سیکورٹی اداروں نے چیلنج کرکے حکومتی اختیارات کو بتدریج ختم کرنے کے اقدامات جاری رکھی ہے اور منتخب آئینی حکومت کے مقابلے میں سیکورٹی فورسز واداروں نے متوازی حکومت قائم کی ہوئی ہے کیونکہ سیکورٹی فورسز وادارے صوبائی حکومت وصوبائی کابینہ اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو و وزیراعلیٰ کے فیصلوں اور احکامات کو تسلیم کرنے بجائے اسے یکسر مسترد کرتے ہیں اور اپنی من مانی کرتے ہیں ور...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تمپ گومازی کور میں سرمچاروں نے ایف سی کے قافلے پر حملہ کر کے ۵ اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔یہ بات انہوں نے پیر کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ترجمان نے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔