پنجشنبه, نوومبر 14, 2024

خبریں

تازہ ترین

دنیا بھر میں آئی ڈی پیز کی تعداد میں رکارڈ اضافہ

ہمگام نیوز۔ اندرون ملک مہاجرت کی نگرانی کرنے والے ادارے ’ آئی ڈی ایم سی‘ کے مطابق شام اور یوکرائن میں جاری تنازعات کے باعث اپنے ہی ملک میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 38 ملین ہو گئی ہے، جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ نقل مکانی کی نگرانی کرنے والے ادارے’ آئی ڈی ایم سی‘ کے مطابق 38 ملین میں سے تقریباً ایک تہائی یعنی گیارہ ملین صرف گزشتہ برس اپنے ہی ملک میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔ جنیوا مں قائم اس ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں مزید بتایا کہ ہر روز تیس ہزار کے...

چہابہارپورٹ بھارت نے ایران سے معاہدہ کرلیا ،دستخط آج ہونگے

ہمگام ویب ڈیسک نیوزایران اور بھارت آج بدھ کو چہابہار پورٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ بھارت کے وزیر جہاز رانی آج کسی بھی وقت تہران پہنچیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے جس کی صورت میں بھارت تجارت کے لیے چاہ بہار کی بندرگاہ جو ساحل مکران پر واقع ہے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال میں لائے گا اور افغانستان اور دوسرے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ براہ راست تجارت کرے گا۔ امریکہ نے بھارت کو انتباہ کیا تھا کہ وہ جلد بازی نہ کرے اور جب تک ایران پر...

ڈیرہ بگٹی میں راکٹ گرنے سے دھماکہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے 2راکٹ شہر میں گرکردھماکوں سے پھٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑوں سے دو راکٹ شہر پر فائر کئے جو پاکستان چوک کے قریب گر کر زورداردھماکوں سے پھٹ گئے تاہم فوری طور پرکسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سردارغلام مرتضٰی شاہوانی کے قتل کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)  سردار غلام مصطفےٰ شاہوانی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ ناملعوم مقام سے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام مصطفےٰ ریاست کے ایماء پر تیل وگیس تلاش کرنے والے کمپنیوں کو معاونت فراہم کررهے تهے اور اپنی قبائلی حیثیت کا غلط استعمال کرکے کمپنی کو سیکورٹی فراہم کررهے تهے جن کو پہلے بهی اس طرح کے عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی تھی.لیکن انہوں نے اسکو خاطر میں نہیں لایا ہم اس موقع پر بلوچ قوم کے تمام...

پنجگور، فورسز کے کیمپ پر متعدد راکٹ فائر

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگورپاکستانی فورسز کے کیمپ پر دو راکٹ فائر واقعہ کے بعد فورسز کی علاقے کی ناکہ بندی۔ سرکاری اطلاعت کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں واقع سیکورٹی فورسز کے کیمپ پردو راکٹ فائر کیے گئے جو کیمپ کے احاطے کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکوں کے ساتھ پٹ گئے جن سے کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واقعہ کے بعد فورسز نے شہر کی اہم شاہراہوں کی ناکہ بندی کیا