سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

کریم نوشیروانی کا خانہ کعبہ کی حفاظت کیلئے ایک ہزار نوجوان بھیجنے کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے خاران سے ایک ہزار نوجوان خانہ کعبہ کی حفاظت کیلئے سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے جانے کے اخراجات وہ اپنی جیب سے پورے کریں گے صرف سعودی عرب ان نوجوانوں کیلئے ویزے جاری کرے خانہ کعبہ کی حفاظت کیلئے یہ ایک ہزار خاران کے نوجوان اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں عالم اسلام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ...

شامی جہادیوں نے 300 کرد باشندوں کو اغوا کر لیا

ہمگام نیوز۔ شام میں مسلح افراد نے 300 کرد باشندوں کو اغوا کر لیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ شام کے شمال مغرب میں پیش آیا۔ ایک کرد اہلکار اور مقامی صحافی نے بھی ٹیلی فون کے ذریعے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ مغویوں کا تعلق  عَفرین نامی قصبے سے تھا اور انہیں اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ تنخواہیں لینے حلب کے ایک نزدیکی قصبے کی جانب جا رہے تھے۔ عَفرین کے مقامی صحافی نے اے ایف پی کو بتایا کہ اغوا کاروں نے خواتین کو چھوڑ کر تمام مردوں اور...

بلوچ مسلح تنظیموں نےمختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) یونائٹیڈ بلوچ فرنٹ کے ترجمان موسیٰ سرباز نے کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں ریاستی اہلکار کے ٹھکانے پر حملہ کیا واقع کی زمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔ یہ بات انہوںنے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سٹیلایٹ فون پر این این آئی کو بتائی انہوںنے مزید کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاںبلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔ جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز بسیمہ ناگ میں پتک...

نوشکی سے بلوچ فرزندوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنا ریاستی درندنگی ہے۔ بی آر ایس او

ُٓ ،کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اہلکار عام بلوچ آبادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ، بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا چادر وچار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے ریاستی فورسز اور پاکستانی ایجنسیوں کی پشت پناہی پر چلنے والے ریاستی ڈیتھ اسکواڈز گھروں میں داخل ہوکر لوگوں پر شدید تشدد کرتے ہوئے گھروں میں موجود قیمتی اشیاءبھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں جبکہ دورانِ آپریشن بے گناءلوگوں...

کاہان میں فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے میں فورسز کی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔