سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)پسنی میں نامعلوم افراد نے ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کرکے 6افراد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پسنی کے علاقے میں کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6ماہی گیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پسنی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مشکے میں پاکستانی فروسز آپریشن سول آبادی پر بمباری

مشکے(ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز کا مشکے و گردو نواح میں آپریشن ،سول آبادی پر بمباری ،درجنوں گھر نذرآتش ،کئی لوگ زخمی ،فورسز نے مال مویشیوں بھی نشانہ بناکر کئی کو شدید زخمی اور متعدد گدھے اپنے ساتھ لے گئے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح پیر کے روز پاکستانی فورسز نے مشکے اور گردو نواح کے علاقوں کھندڈی،فقیر دونی و غیرہ میں آپریشن کر کے بماری سے درجنوں گھر نذر آتش کردیئے۔جبکہ سول آبادی پر بمباری سے عام لوگ سمیت مال مویشیوں کی بڑی تعداد زخمی ہوگئی ہے۔فورسز نے علاقہ مکینوں کومزیدزمینی و فضائی آپریشن کرنے کیلئے لوگوں کو علاقہ خالی...

قلات:پارود میں پاکستانی فورسز کاآپریشن، درجنوں افراد اغواء

قلات ( ہمگام نمائندہ خصوصی ) تازہ ترین اطلاع کے مطابق قلات کے علاقے پارود اور ادر گرد کے علاقوں میں پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے کی عسکری کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے سبب کئی افراد گرفتار ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں گھروں میں لوٹ مار کرکے ضروریات زندگی کی اشیاء کے اپنے ساتھ لے گئے ، جبکہ دوسری طرف قلات ، خضدار اور نوشکی میں بڑے پیمانے پہ فوجی نقل و حرکت دیکھنے آرہی ہے اور کئی ہیلی کاپٹر شہر اور آس پاس کے علاقوں میں مسلسل پرواز جاری رکھے ہوئے ہیں ، علاقائی زرائع کے...

مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی پر انسانی حقوق تنظیم انصاف فراہم کرے .چیئرمین نصراللہ بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) وائس فاربلوچ مسننگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ 2 اپریل کو نوشکی کے علاقے سے 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں سے جبری طورپر لاپتہ کئے گئے ایک شخص محمد عامر جمالدینی سے ہوئی اور ان کے لواحقین نے شناخت بھی کی جبکہ میڈیا میں آنے والے دوسری تشدد شدہ لاش کی شناخت محمد قزابی کے نام سے ہوئی تھی مگر ان کے لواحقین نے ہم سے رابطہ کیااور بتایا کہ ہمارے خاندان نے لاش کو دیکھا لیکن مگر یہ لاش محمد قزابی کی نہیں ہے ہمیشہ خدشہ ہے کہ...

4 بلوچ فرزندوں کی لاشوں کی برآمدگی کو ریاستی ظلم وجبر کی بد ترین مثال قراردیتے .بی آر پی

کویٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے نوشکی میں 4 بلوچ فرزندوں کی لاشوں کی برآمدگی کو ریاستی ظلم وجبر کی بد ترین مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے لاپتہ قزافی نچاری بلوچ اور عامر جمالدینی کو زیر حراست شہید کرنے کے بعد گوربرات کے علاقے میں ان کی لاشیں پھینک دی گئیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قزافی بلوچ کو 4 ماہ قبل کوئٹہ اور عامر کو نوشکی سے اغواء کیاگیا تھا جن کو زیر حراست شدید تشدد کے بعد شہید کیا گیا جبکہ کندھ کوٹ...