سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر دستی بم حملہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز )کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں نامعلوم افرادکا حجام کی دکان پر دستی بم سے حملہ دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے غوث آباد میں دو موٹرسائیکل سوار نے حجام کی دکان پر دستی بم پھینکاجو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ جس کے نتیجے میں محمد بشیر اور محمد شاہد محمود شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیئے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے سے دکان کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

حب: ہندو زائرین کی بس حادثے کا شکار، 20افراد ذخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) حب کے علاقے میں ہندو زائرین کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت20افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو حب کے علاقے آر سی دی ہائی وے پر گڈانی موڑ کے قریب تھرپارکر سے ہنگلاج ماتامندر جانے والی ہندد زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت20زائرین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

طالبان نے ملا عمر کی سوانح شائع کر دی

ہمگام نیوز۔ افغان طالبان نے اپنے پراسرار رہنما ملا عمر کی سوانح اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دی ہے۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق یہ سوانح ملا عمر کے طالبان کی سربراہی کے انیس سال پورے ہونے کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ سوانح میں بتایا گیا ہے کہ ملا عمر اب بھی جہادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ اس کتاب میں مزید لکھا ہےکہ دشمن کی جانب سے ہمہ وقت سراغ لگائے جانے کی کوششوں کے باوجود ملا عمر کی روز مرہ کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور وہ اب...

داعش کا فلسطینی مہاجرکیمپ ’یرموک‘ پر قبضہ

’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ داعش اور النصرہ محاذ، اور شام میں القاعدہ کی شاخ یرموک کی پناہ گزیں کیمپ کے 90 فی صد رقبے پر قبضہ جما چکے ہیں واشنگٹن(ہمگام نیوز) نگرانی پر مامور ایک گروپ نے کہا ہے کہ مذہبی شدت پسند دارالحکومت دمشق کے قرب و جوار میں قائم فلسطینی مہاجر کیمپ کے زیادہ تر حصے پر تسلط حاصل کر چکے ہیں۔ ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ داعش اور النصرہ محاذ، اور شام میں القاعدہ کی شاخ یرموک کی پناہ گزیں کیمپ کے 90...

فورسز نے لورالائی ،برخان کو محاصرہ میں لیکر آپریشن کا اغاز کردیا.بی ایچ آر او

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اپنے اخباری بیا ن میں کہاکہ 03اپریل2015 کو فورسز نے لورالائی اور برخان کو محاصرہ میں لیکر آپریشن کا اغاز کردیا ہیں اِسی دوران فورسز نے لورالائی سے پانچ اور برخان سے چار افراد کو ماروائے عدالت گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہیں۔ 02اپریل2015کو نوشکی گُوبُرت سے چار افراد کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہیں۔اِن میں سے 01کی شناخت نوشکی کے رہائشی محمد عامر جمالدین کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو 05ماہ قبل اغوا کیا تھا۔دوسرے کی شناخت منگوچر کے رہائشی محمد قذافی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کو...