کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہوشاپ گونڈ سرین میں قائم ایف سی کے مین کیمپ پر دو راکٹ فائر کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایایہ بات انہوں نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔
پنجگور(ہمگام نیوز )پنجگورسے لاپتہ نوجوان حمل بلوچ بازیاب ہوکر گھر پھنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور سے دو سال قبل لاپتہ نوجوان حمل بلوچ بازیاب ہو کر بحفاظت گھر پھنچ گیا ہے۔
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ قومی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری اور ہیومن رائٹس کے ممبر آغا دلسوز ایڈوکیٹ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میںکہا ہے کہ انسانی حقوق کے رہنماءسبین محمود کا قتل اقوام متحدہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اانسانی حقوق کے دفاع کرنے والے انسان دوست شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور صحافی حضرات کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنانے کے واقعات اقوام متحدہ کی کمزور عمل داری اور اس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیے انھوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کی دفاع نہیں کرسکتا تو اپنے ذیلی...
کوئٹہ(ہمگام نیوز)رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناءپر فائرنگ کرکے دو بھائیوں ڈاکٹر عبدالحکیم اور عبدالرحمن کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ابوجا(ہمگام نیوز) نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے علاقے سے 200 لڑکیوں اور 93 دیگر خواتین کو رہا کروا لیا ہے۔
نائجیریا کی فوج کے مطابق رہائی پانے والی لڑکیوں میں چیبوک سکول کی وہ لڑکیاں شامل نہیں ہیں جنھیں سنہ 2014 میں اغوا کیا گیا تھا۔
نائجیریا کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں اور خواتین کو سیمبیسا کے جنگل میں بوکو حرام کے چار اڈوں پر کی جانے والے بڑی کارروائی کے بعد رہا کروایا گیا ہے۔
فوج کے ترجمان نے کہا اب ان خواتین سے پوچھ...