انقرہ(ہمگام نیوز) امریکہ کے 123 فوجی شامی باغیوں کو تربیت دینے کیلئے ترکی پہنچ گئے ،فوجی اپنے ساتھ امریکی ساختہ ہتھیار بھی لائے ہیں جن کے ذریعے باغیوں کو تربیت دی جائے گی۔ترک اخبار حریت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی فوجیوں کے ہتھیاروں کو جنوبی صوبے عدنہ میں واقع انچرلیک ایئربیس پر منتقل کیا جارہا ہے ، اس ایئربیس پر 83 امریکی فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ 40 فوجیوں کو اناطولیہ میں واقع حرفانلی ایئر بیس پر تعینات کیا جائے گا۔ اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تربیت حاصل کرنے والے باغیوں...
بغداد( ہمگام فارن نیوز) عراق میں حکام کے مطابق شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے موصل شہر کے قریب سینکڑوں یزیدی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔یزیدی پروگرس پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جمعے کو موصل شہر کے قریب تل آفار ضلع میں دولتِ اسلامیہ نے یرغمال بنانے جانے والے تین سو افراد کو ہلاک کر دیا۔عراق کے نائب صدر اسامہ نجیفی نے ہلاکتوں کو’ خوفناک اور وحشیانہ‘قرار دیا ہے۔یزیدی پروگرس پارٹی کے بیان میں واقعے کو وحشیانہ اور قابل نفرت قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج مشکے میں سیکورٹی فورسز کی پیدل گشتی ٹیم پر دو حملے کئے جس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی۔ترجمان نے کہا کہ آج ہی آواران پیراندر میں گرائی کے مقام پر ایف سی کی گشتی ٹیم پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ۔ جبکہ کل رات واشک میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر اسنائپر...
واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی حالیہ رپورٹ میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ پاکستان بھی دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے، جہاں مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین صورتحال موجود ہے۔
تاہم اب تک امریکا نے پاکستان کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار نہیں دیا۔ واضح رہے کہ ایسا درجہ دینے کی صورت میں پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد ہوسکتی تھیں۔
پاکستان کے بارے میں اس رپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ ملک طویل عرصے سے فرقہ وارانہ تشدد سے دوچار رہا ہے، جس میں شیعہ، مسیحیوں، احمدیوں اور ہندوؤں کو نشانہ...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد جان جمالی مستعفی ہوگئے ہیں جس کی منظوری کا امکان آئندہ چند روز میں کیا جارہا ہے۔
اطلاعت کے مطابق اسپیکر نے اپنا استعفی صوبائی اپوزیشن لیڈر نواب ثنا اللہ زہری کو بھیج دیا ہے۔
جان محمد جمالی کا کہنا تھا کہ سبی اور نصیر آباد ڈیویژن کو سینیٹ کی ٹکٹوں کے سلسلے میں نظرانداز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ بلوچستان تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
جان محمد جمالی 1998 سے بارہ اکتوبر1999 تک بلوچستان کے وزیر اعلٰی رہے ہیں یہ وہ دور تھا جب ملک میں نواز شریف کی حکومت تھی،...