کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد جان جمالی مستعفی ہوگئے ہیں جس کی منظوری کا امکان آئندہ چند روز میں کیا جارہا ہے۔
اطلاعت کے مطابق اسپیکر نے اپنا استعفی صوبائی اپوزیشن لیڈر نواب ثنا اللہ زہری کو بھیج دیا ہے۔
جان محمد جمالی کا کہنا تھا کہ سبی اور نصیر آباد ڈیویژن کو سینیٹ کی ٹکٹوں کے سلسلے میں نظرانداز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ بلوچستان تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
جان محمد جمالی 1998 سے بارہ اکتوبر1999 تک بلوچستان کے وزیر اعلٰی رہے ہیں یہ وہ دور تھا جب ملک میں نواز شریف کی حکومت تھی،...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل سرمایہ اور اولین ترجیح ہمارے عوام ہیں، ہم اس سرمائے کو ترقی اور جمہوریت کے لیے اہم سمجھتے ہیں، بلوچستان کے لوگوں کے بارے میں منفی تاثر درست نہیں ہم پیار کرنے اور عزت دینے والے لوگ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا اہتمام جے ایس گروپ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے اشتراک سے کیا تھا، کانفرنس میں 26سے زائد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار گروپوں اور بینکوں کے نمائندوں...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام آرگنائزر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر کے مکمل اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی میں بھی قرارداد منظور ہو چکی ہے کیونکہ گوادر اقتصادی راہداری روٹ کا مرکز ہے دنیا بھر میں تجارت آئندہ دنوں میں گوادر سے ہوگی گوادر ایک انرجی سینٹر اور گولڈن گیٹ وے کا کردار ادا کر سکے گا اس لئے گوادر کے جملہ اختیارات بلوچستان کے پاس ہونے چاہئیں گوادر اقتصادی راہداری روٹ کا تعین اہلیان بلوچستان اور مرکزی حکمرانوں سے مل کر باہمی...
قلات ( ہمگام نامہ نگار) پاکستانی فورسز کی جانب سے 24اپریل کو قلات و گرد و نواع میں کی گئی فوجی کارروائی میں ایک اور لاپتہ بلوچ فرزند کی لاش کو مسخ کرکے پھینک دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے 24 اپریل کو قلات و گرد و نواع میں ایک فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں قلات کے مختلف علاقوں میں بمباری کے ساتھ ساتھ ایک لاپتہ بلوچ فرزند حفیظ ولد یونس قمبرانی جیسے پاکستانی فورسز نے اس کی شہادت سے دس دن قبل(14 اپریل )کوقلات کے نواحی علاقے نیمرغ سے...
کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان بھر میں ہونے والی فوجی کاروائیوں اور عام لوگوں کی ریاستی فورسز کے ہاتھوں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاستی فورسز کی دہشت گردانہ کاروائیاں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں۔ عام لوگوں کو گھروں سے اُٹھا کر لاپتہ کرنا اور پھر اُن کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ بلوچ عوام کو خوفزدہ کرنے اور اپنی وحشیانہ طاقت کا بے دریغ استعمال کرکے قابض فورسز بلوچ تحریک آزادی میں عوامی وابستگی سے اپنی...