سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

کینیا: یونیورسٹی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 147 ہوگئی

گریسا(ہمگام نیوز)  کینیا کی ایک یونیورسٹی پر پڑوسی ملک صومالیہ میں سرگرم عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے طالب علموں کی تعداد 147 ہو گئی۔ کینیا کے قومی ڈیزاسٹر آپریشنز سینٹر نے ایک جاری بیان میں 147 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گریسا یونیورسٹی کالج میں فوج کا آپریشن مکمل ہو چکا ہے۔ مسلح نقاب پوش حملہ آوروں نے جمعرات کو صومالیہ سرحد کے قریب کینیا کے شمال مشرقی شہر گریسا میں ایک یونیورسٹی میں سوتے ہوئے طالب علموں پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ عسکریت پسندوں نے حملےسے پہلے مسلمان طالب علموں کو علیحدہ کرتے ہوئے...

ڈیرہ اللہ یار بلوچ مہاجرین کی کیمپوں میں آپریشن ، جھاؤ آپریشن و گرفتاریوں کی مذمت .بی ایس او آزاد

بلوچ فرزندوں کی لاشیں نوشکی میں پھینک کر انہیں فائرنگ کے تبادلے میں ہونے والی ہلاکتیں ظاہر کرکے قابض ریاستی فورسز رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہیں ہیں، بی ایس او آزاد کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی علاقے ڈیرہ اللہ یار میں جنگ زدہ علاقوں سے نکل مکانی کرنے والے بلوچ مہاجرین کی کیمپوں میں آپریشن ، خواتین و بچوں کی گرفتاری اور جھاؤ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے آپریشن و گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ آبادیوں کوان کے علاقوں سے بیدخل کرنے...

فورسز نے 13خواتین سمیت20بگٹی مہاجرین کو اپنے ساتھ لئے گئے،بی آرپی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ ریاسی اداروں نے چادر اور چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے سند ھ اور بلوچستان کی سرحدی علاقے سے 6 ماہ کے دو بچوں اور 13خواتین سمیت 20بگٹی مہاجرین کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لئے گئے جو نہ صرف بلوچ روایات بلکہ اسلامی روایات کے منافی ہے عالمی ادارے بلوچوں کی نسل کشی اور ماورائے آئین گرفتاریوں کو نوٹس لیں اپنے ایک جاری کردہ بیان میں مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا کہ سند ھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے کند کوٹ کے علاقے پٹرول...

ایرانی ایٹمی تنازعہ: بالآخر اتفاق رائے ہو گیا

لوزان(ہمگام نیوز) ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق طویل عرصہ قبل شروع ہونے والے اور پچھلے کئی روز سے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں جاری مذاکرات میں جمعرات کی شام فریقین کے مابین بالآخر اتفاق رائے ہو گیا۔ لوزان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وفاقی جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے دو اپریل جمعرات کی شام اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور ’معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق رائے‘ ہو گیا ہے۔ اسی طرح اشٹائن مائر اور پانچ دیگر ملکوں کے وزرائے...

بی این پی کا مسخ لاشوں کی برآمدگی پر احتجاجوں کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ دنوں چار بلوچ فرزندوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے حکمران یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد اور ویرانوں میں مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ بند ہوچکا ہے لیکن چند دنوں میں تواتر کے ساتھ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ ختم ہونے کی بجائے اس میں اضافہ دیکھنے میں ملتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے جملہ مسائل اور بالخصوص لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اوربلوچوں کے ماورائے...