یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم قابض ایرانی آرمی کا ایک اہم افسر بھی ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے خونی جمعہ...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو...

زاہدان ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو...

ایرانی اور امریکی عوام کو تعلقات کی بحالی کیلئے تاریخی موقع ملا ہے :اوباما

واشنگٹن(ہمگام نیوز)امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ ایرانی اور امریکی عوام کو باہمی تعلقات کی بحالی کیلئے ایک تاریخی موقع ملا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کو بہتر مستقبل کیلئے کوشش کرنی چاہئے ۔ نئے ایرانی سال کے آغاز پر منائے جانیوالے تہوار نو روز کے موقع پر ایرانی عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صدر اوباما نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بعد یہ موقع آیا ہے کہ دونوں ملک ایک مختلف مستقبل کے حصول کیلئے کوشش کریں۔صدر اوباما نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں کسی حد تک خلا موجود...

کابل: خاتون کی درد ناک موت، 9 افراد گرفتار

کابل(ہمگام نیوز) افغانستان میں توہین قران کی مبینہ ’بے حرمتی‘ کے الزام میں ہلاک کر دی جانے والی ایک خاتون کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ذہنی مریضہ تھی۔ پولیس نے اس واقعے کے تحقیقات کرتے ہوئے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کابل شہر میں جمعرات 19 مارچ کی شام رونما ہونے والے اس لرزہ خیز واقعے کے تفصیلات بتاتے ہوئے اعلیٰ سرکاری عہدیدار محمد فرید افضلی نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا ہے کہ ہلاک کی جانے والی خاتون کا نام فرخندہ تھا اور اس کی عمر ستائیس برس تھی۔ بتایا...

کراچی میں دن کا دوسرا دھماکہ

کراچی(ہمگام نیوز) دھماکا نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک میں پیش آیا جہاں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے آرام باغ میں بوہری برادری کی مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ سات زخمی ہو گئے تھے۔

پنجگور: مسلح افراد نے دوکاندار کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

 کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ضلع پنجگور سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواءکر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ضلع پنجگو ر کے علاقے چھتکان سے نامعلوم مسلح افراد نے عبدالنبی دوکاندار کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے لے گئے واقع کے اطلاع ملتے ہی لیویز نے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے مزید تحقیقا ت جاری ہے۔

پاکستان میں پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے

ہمگام نیوز۔ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری والدین کو گرفتار کرنے کے عمل کا حامی نہیں۔ادارے کے مطابق یہ ایک جبری عمل ہے اور اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران ایسے چار لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں جو پچھلے دو سال میں ویکسین پینے سے محروم رہے تھے۔عالمی ادارۂ صحت کے پاکستان کے لیے سربراہ مشیل تھیئرغیں نے بی بی سی اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اگر بچوں کو...