یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم قابض ایرانی آرمی کا ایک اہم افسر بھی ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے خونی جمعہ...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو...

زاہدان ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو...

جموں کشمیر: تھانے پہ حملہ پانچ افراد ہلاک

کشمیر(ہمگام نیوز)۔بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں مسلح افراد نے ایک پولیس تھانے پر حملہ کیا ہے اور وہاں پر فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران کم از کم دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ حملہ پاکستان سے متصل بھارتی سرحد کے قریب واقع ضلع کٹھوعہ کے راج باغ پولیس تھانے پر جمعے کی صبح ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تین سے چار تھی اور وہ جدید اسلحے اور گولہ بارود سے لیس تھے۔ ایک پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا:...

پاکستان کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ

کراچی(ہمگام نیوز) اقوام متحدہ نے سمندری حدود میں اضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کر لیا ہے جس کے بعد ملک کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی سمندری حدود بڑھانے کا منصوبہ پاک بحریہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈروگرافی نے 2005 میں مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔ جس کے تحت پاکستان نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سمندری حدود میں اپنی حد 200 سے 350 ناٹیکل میل بڑھانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا...

ڈی سی خاران کے قافلے پر حملہ، دو اہلکار ہلاک متعدد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) خاران میں نامعلوم  مسلح افراد نے ڈی سی خاران کے قافلے پر حملہ کردیا۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈی سی خاران رازق دلاوری کے قافلے پر حملہ کردیا جسکے نتیجے میں اسکے دو محافظ جانبحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی۔

تیونس: میوزیم حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے تیونس کے قومی عجائب گھر پر بدھ کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ 'نیشنل بردو میوزیم' پر دو مسلح افراد کے اس حملے میں کئی غیر ملکی سیاحوں سمیت 23 افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں دونوں حملہ آوربھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارے گئے تھے۔ داعش کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں شدت پسند تنظیم نے کارروائی کو"مسلم تیونس میں منافقوں اور اخلاق باختہ لوگوں کے مرکز پر ایک مبارک حملہ" قرار دیا ہے۔ آڈیو...

چالیس لاکھ مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں۔ بی این پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ چھٹی مردم شماری جو 2016ءمیں ہونی ہے بی این پی چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی میں اس مردم شماری کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی پارٹی کا واضح موقف یہی ہے کہ غیر ملکیوں کی موجودگی میں مردم شماری کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا چھٹی مردم شماری سے بلوچوں میں احساس محرومی و محکومیت میں اضافہ ہو گا حکومت اور حکمران بخوبی جانتے ہیں کہ تحقیقی اداروں کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے...