یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم قابض ایرانی آرمی کا ایک اہم افسر بھی ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے خونی جمعہ...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو...

زاہدان ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو...

تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب مسلح افراد کے حملے میں 8 سیاح ہلاک

تیونیسیا(ہمگام نیوز) تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب میوزیم پر مسلح افراد کے حملے میں 8 سیاح  ہلاک ہوگئے جب کہ مسلح افراد نے میوزیم کی عمارت میں گھس کر متعدد لوگوں کو یرغمال بنالیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق 2 مسلح افراد نے اچانک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع میوزیم پر فائرنگ شروع کردی جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سیاح ہلاک ہوگئے۔ تیونس کی وزارت خارجہ کے ترجمان  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب بارڈو نیشنل میوزیم پر حملہ کیا جب...

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پھر سے میدان مار لی

تل ابیب(ہمگام نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی نے منگل 17 مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اسحاق ہرتزوگ نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے یروشلم سے موصولہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے سیاسی اتحاد کی طرف سے وزرات عظمیٰ کے امیدوار اسحاق ہرتزوگ نے ٹیلی فون پر نیتن یاہو کو مبارک باد دے دی ہے۔ بعدازاں ہرتزوگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سیاسی اتحاد اسرائیل...

بلوچستان میں طالبان نواز مذہبی شخصیات کے خلاف کریک ڈاؤن

ہمگام نیوز۔ بلوچستان کی حکومت نے طالبان کی انتہا پسندانہ سوچ کی حامی ان افغان اور پاکستانی مذہبی شخصیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جو اپنی تقاریر کے ذریعے عام لوگوں کی طالبان میں شمولیت کی خفیہ مہم چلا رہی ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ مشتبہ مذہبی شخصیات اور علماء کی گرفتاری کے لیے پہلے مرحلے میں ان کی فہرستیں مرتب کی جائیں گی اور بعد میں سکیورٹی فورسز کو ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے...

بی آر پی جرمنی کا کرد اسرائیل فرینڈشپ ایسوسیشن کے رہنماؤں سے ملاقات

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ریاست مذہبی انتہاء پسندی کی ذریعے سیکولر بلوچ قوم کی جہد کو متنازعہ بنا کرمختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اسی پاداش میں سیاسی کارکنوں سمیت وکلا ‘طالب علموں اور دانشوروں کو جبری لاپتہ کر کے ان کو زیر حراست شہید کیا جارہا ہے بی آرپی کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی نے کرد اسرائیل فرینڈشپ ایسوسیشن کے رہنماؤں سے جرمنی کے شہر کلوگن میں ملاقات کی بی آر پی کے وفد کی قیادت اشرف شیرجان بلوچ کررہے تھے جبکہ...

پنجگور زاہد بلوچ کی عدم بازیابی پرشہر بند

پنجگور ( ہمگام نیوز) پنجگور زاہد بلوچ کی عدم بازیابی پر قوم پرست جماعتوں کی کال پر شہر میں شٹر بند ہڑتال تمام چھو ٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے سرکاری اداروں میں حاضریاں معمول سے کم سڑکین سنسان رہیں تفصیلات کے مطابق بی ایس او آزاد کے مرکزی چیرمین زاہد بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی کال پر پنجگور میں بھی مکمل شٹرڈاوں ہڑتال رہی جسکی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹ دکانیں ہوٹل بنک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہے اور سڑکوں پر سے ٹریفک غائب اور سرکاری اداروں میں حاضریاں...