یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم قابض ایرانی آرمی کا ایک اہم افسر بھی ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے خونی جمعہ...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو...

زاہدان ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو...

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے تمپ میں چاکر بازار کے مقام پر فورسز کے کانوائے پر راکٹ لانچروں اور لائٹ مشین گنوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے حملے میں فورسز کے 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے یہ حملہ تمپ میں سول بلوچستان کو حراساں کرنے کے ردعمل میں کیا گیا اور اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے...

داعش کی تباہ کاریوں سے نمرود کے باقیات بھی محفوظ نہ رہے

بغداد(ہمگام نیوز) داعش (دولۃ الاسلامیہ) نے عراق میں 3 ہزار 3سو سال پرانی نمرود کے دور کی باقیات کو تباہ رنا شروع کر دیا ہے۔ عراق کی حکومت کا کہنا ہے کہ داعش نے ہزاروں سال قدیم نمرود کے آثار کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 1300 قبل مسیح کے نمرود کے دور کھنڈرات کا شمار عراق کے اہم ترین آثارِ قدیمہ میں ہوتا ہے۔ عراق کی وزارتِ سیاحت نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے آثار قدیمہ کو مسمار کرنے کے لیے بھاری مشینر استعمال کی جا رہی ہے جن مین بلدوزرز بھی شامل ہیں۔ نمرود...

ماما قدیراور دیگر کارکنوں کے سفری پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ ایچ آر سی پی

لاہور(ہمگام نیوز)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے انسانی حقوق کے ان تین بلوچ کارکنون کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکے جانے کی شدید مذمت کی ہے جنہیں حکام نے مطلع کیا تھا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ان کے نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہیں۔جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، کمیشن نے کہا ”ایچ آر سی پی کو شدید افسوس ہے کہ ایف آئی اے کے حکام نے ماما قدیر اور انسانی حقوق کے دو دیگر کارکنوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا جب وہ امریکہ جانے والی...

داعش کے 2ہزار ٹوئٹر اکاونٹ بند

واشنگٹن(ہمگام نیوز) ٹوئٹر نے شدت پسند تنظیم داعش کے 2 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیئے ۔سوشل ویب سائٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ بند کئے جانے والے اکاؤنٹس میں داعش کے شدت پسندانہ پیغامات کی ترسیل کرنیوالے 16انتہائی اہم اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔چند روز قبل داعش کی جانب سے ٹوئٹر کے عہدیداروں کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس پر امریکہ کے سکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے تھے ۔حالیہ چند دنوں میں بیشتر مغربی ممالک نے انٹرنیٹ کی نگرانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسرائیل سے مذاکرات کا راستہ کھلا ہے : فلسطینی صدر

رملہ(ہمگام نیوز)  فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اگرچہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئی ہیں اور مذاکرات کے کئی ادوار ناکام ہو چکے ہیں، لیکن اسرائیل سے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے ۔مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے مستقبل پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر کے ممالک سے کہتے ہیں کہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کریں، اور ہم اسرائیل سے کہتے ہیں کہ مختلف ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطلب یہ...