یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم قابض ایرانی آرمی کا ایک اہم افسر بھی ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے خونی جمعہ...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو...

زاہدان ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو...

جنیوا:انسانی حقوقِ کونسل کے اجلاس کا آغاز

جنیوا( ہمگام نیوز) ۔سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی حقوقِ انسانی کونسل کا اوائل سال اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ پہلی مرتبہ ایک جرمن سفارت کار کی نگرانی میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ عراق، شام اور یوکرائن میں جاری تنازعات پر بھی تبادلہٴ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، بچوں کے حقوق اور سزائے موت پر بھی بحث کی جائے گی۔ مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر بھی...

قومی تحریک کوروایتی سوچ سے نکالنا وقت کی اہم ترین ضرورت :بی ایس او آزاد

(کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے بلوچ نوجوان فیاض کریم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہید فیاض کریم سمیت سینکڑوں بلوچ نوجوانوں کی شہادت میں جہاں قابض کے جبر کا ہاتھ ہے وہیں ان شہادتوں میں غیر زمہ دار اور قومی آزادی کے نام پر پوائنٹ سکورنگ کرنے والی تنظیمیں بھی زمہ دار ہیں جو اپنا حلقہ اثر وسیع کرنے کیلئے کمسن بچوں اور نوعمر لڑکوں کو مسلح کر کے انہیں ریاستی جبر کا آسان شکار بنا رہی ہیں بلاک کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں کہا...

بشار الاسد کے خلاف فرانسیسی مؤقف مثالی ہے: شامی اپوزیشن

فرانس( ہمگام نیوز)۔شامی اپوزیشن نے اتوار کے روز بشار الاسد کے خلاف سخت فرانسیسی مؤقف کو ’مثالی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔ شامی اپوزیشن اتحاد کے صدر خالد خوجہ نے فرانسیسی حکومت کے نام اپنے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ فرانس شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور  ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرتا آیا ہے، جس میں کسی بھی طرح مستقبل کی شامی حکومت میں بشارالاسد کا کوئی کردار تفویض کیا گیا ہو۔ خوجہ کی جانب سے یہ مراسلہ ایک ایسے موقع پر لکھا گیا ہے، جب فرانسیسی ارکانِ پارلیمان کے ایک وفد نے...

باغی فائربندی کو منظم ہونے کے لیے استعمال کر رہے ہیں: یوکرائنی فوج

یوکرائن(ہمگام نیوز) ۔یوکرائنی فوج کی جانب سے اتوار کے روز کہا گیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے میں گزشتہ شب فائربندی کا مکمل احترام کیا گیا، تاہم فوج کا کہنا ہے کہ روس نواز علیحدگی پسند اس فائربندی معاہدے کو فوج پر نئے حملوں کے لیے خود کو منظم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ فوجی بیان کے مطابق ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ باغی حکومت کے زیرقبضہ علاقوں پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فریقین کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کو محاذ سے ہٹانے کے بعد مشرقی یوکرائن میں تشدد...

افغانستان: برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 286 تک پہنچ گئی

کابل،ہمگام نیوزـافغانستان میں حکام کے مطابق صوبہ پنج شیر میں دوبارہ تباہ کن برفافی تودے گرنے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ پنج شیر صوبہ کے گورنر کے مطابق نئے برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں متاثرہ علاقہ ملک کے دوسرے حصوں سے کٹ گیا۔ یہاں چند روز پہلے برفانی تودے گرنے سے مواصلائی نظام بری طرح متاثر ہوا تھا اور علاقے تک رسائی مشکل ہو گئی تھی۔ حالیہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 286 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ا اس میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ پنج شیر ہوا جہاں لوگ...