دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

بی ایل اے نے چمالنگ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے بدھ کو سیٹلائٹ فون کے ذریعے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے چمالنگ کے علاقے بالون بہادر میں دو فورسز اہلکاروں حملہ کرکے ہلاک کردیا جوکہ اپنے پوسٹ باہر تھوڑے سے فاصلے پر نکلے ہوئے تھے اس حملے ذمہ داری ہمار تنظیم قبول کرتی ہے

بارکھان میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا۔بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے بدھ کو سیٹلائٹ فون کے ذریعے بارکھان میں ہمارے سرمچاروں نے ایف سی کی گاڑی پر خود کار ہتھیارروں اور راکٹوں سے حملہ کیا جس میں دو ایف سی اہلکار ہلاک متعدد زخمی اور گاڑی ناکارہ ہوگئی اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے ہمارے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہے گی ۔

بلوچ سیاسی کارکنان لفاظی و نعرہ بازی سےگریز کریں: بی این ایم غلام محمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ( شہید غلام محمد) کے تحت مرکزی کمیٹی اور ورکرز اجلاس کا انعقاد ہوا آغاز میں تمام شہدا کے احترام میں دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔بعد ازاں باقاعدہ کا روائی میں تمام شرکا اجلاس نے دلچسپی سے حصہ لیا جس پارٹی امور ،آئندہ کا لائحہ عمل اور مختلف موضوعات پرسیر حاصل گفتگو ہوئی۔صدرِ اجلاس اور بی این ایم( شہید غلام محمد)کے مرکزی آرگنائزر واجہ کا مریڈ مولا دادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نامسا عد حالات میں قومی آزادی کی تحریک اپنے جہدکاروں کی شب نہ روزمحنت اور جاں گسل قربانیوں سے عبارت...

کوئٹہ ایک شخص ہلاک ،کوہلو میں فورسز کے قافلے پر حملہ

لورالائی( ہمگام نیوز) کو ہلو کے علاقے لا سوزئی میں نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسزکے قافلے پر حملہ کر دیا جوابی کاروائی کے بعدمسلح افراد فرار ہو گئے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے پودگلی چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص رحمت اللہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی...

افغانستان:پولیس ہیڈکوارٹر پہ حملہ 20 اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی علاقے میں طالبان کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق افغان صوبہ لوگر کے شہر پل عالم میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ ایک نے کھانے کے کمرے میں ایک جھڑپ کے بعد دھماکہ کیا۔ صوبہ لوگر کے گورنر کے ایک ترجمان دین محمد درویش نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’پہلے خودکش حملہ آور نے مرکزی گیٹ کو نشانہ بنایا جبکہ دیگر دو حملہ آور پولیس کے...