دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

جذبات سے قومی سوچ کی تعمیر ہر گز نہیں ہوسکتی۔کانسٹیٹیوشنل بلا ک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلا ک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ مرکز پر بالادست افراد کا کانسٹیٹیوشنل بلاک کے خلاف بیان سورج کو انگلیوں سے چھپانے کی کوشش ہے روایتی سیاسی سوچ رکھنے والے نمائشی افراد تنظیم کے اداروں اور بی ایس او کے تاریخی شناخت پر تمام اخلاقی و سیاسی جواز کھو چکی ہیں اوراپنی ختم ہوتی ہوئی سیاسی حیثیت کی بقاء کیلئے چند علاقوں میں عوامی اجتماعات اور اخباروں میں جذبات سے لبریز روایتی اور فرسودہ بیانات کا سہارہ لے رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ...

ریلوے لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا نے کی ذمہ دارقبول کرتے ہیں.بی آر اے

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بتایا کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے بختیار آباد میں ریلوے لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس کی ذمہ دار بلوچ ری پبلکن آرمی قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک ہماری جد وجہد اور اس طرح کی کارروائیاں جاری رہے گی۔  

تمپ ایف سی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری بی این ایل ایف نے قبول کرلی۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل لبریشن فرنٹ کے ترجمان نوہان بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب9بجے کے قریب تمپ گریڈ اسٹیشن پر واقع ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے ایف سی کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ہماری جدوجہد بلوچستان کی مکمل آزادی قومی و معاشی برابری اور ہر قسم کے استحصال سے پاک سماج کی قیام تک جاری رہیگی۔  

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی شام مند سالم کوہ پر واقع ایف سی کی چوکی و چیک پوسٹ پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا انہوں نے یہ بات بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون پر این این آئی کو بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ آج مشکے کے علاقے نوکجومیں ایف سی کے قافلے پر جدید خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی و...

لاپتہ بلوچ اسیران و شہد ا کے لواحقین کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1902دن

کو ئٹہ(ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ ااسیران و شہد ا کے لواحقین کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1902دن ہو گئے۔ااطہار یکجہتی کرنے والوں میں سول سوسائٹی اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے لاپتہ و شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جنگ و جدل روز بہ روز گہری ہو رہی ہے۔ یہ جنگ جو بلوچستان پر بزور طاقت نو آبادیاتی تسلط کے ذریعے کے بلوچ قوم پر مسلط کی گئی۔ وفد سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چئیرمین ماما قدیر بلوچ ،جنرل سیکرٹری فرزانہ مجید بلوچ نے گفتگو کرتے...