سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

بهارت میں تمام مذاہب کے احترام کو یقینی بنائیں گے. مودی

نئی دہلی (ہمگام نیوز)بھارتی وزیر اعظم نے مذہبی فرقہ واریت پر اپنی خاموشی توڑ دی ، نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام مذاہب کے احترام کو یقینی بنایا جائے گا۔نئی دہلی میں گرجا گھر میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ملک میں مکمل مذہبی آزادی کو یقینی بنائے گی ۔ کسی زبردستی کے بغیر اپنی مرضی کا مذہب اختیار کرنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے ۔ نریندر مودی نے کہا حکومت کسی گروہ کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ دوسرے کے مذہب میں...

ژوب چار افراد کی لاش برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) لیویز حکام کے مطابق یہ لاشیں ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے سرحدی علاقے مرغہ کبزئی سے ہی پیر کی شب ملیں۔ان مغویوں میں پولیو ٹیم کا ایک رکن، لیویز کے دو اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور شامل تھے۔ان افراد کی لاشیں اسی علاقے سے ملی ہیں جہاں سے انھیں اغوا کیا گیا تھا۔پاکستانی فورسز نے ان کی بازیابی کے لیے اتوار کی شب سے سرچ آپریشن بھی شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران تودہ کد زئی کے علاقے میں پاکستانی اہلکاروں کی شدت پسندوں سے جھڑپ بھی ہوئی تھی جس میں دو شدت پسند ہلاک...

خضدار بس الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق متعدد زخمی

خضدار: (ہمگام نیوز ) کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس خضدار کے قریب باغبانہ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس سے 3 مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی ورکنگ گروپ کا ایک دورہ کسی قسم کا رپورٹ شائع نہ کرنا افسوسناک عمل ہے،بی این ایم

کو ئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پا مالیاں بلوچستان پر قبضے کے بعد یعنی سڑ سٹھ سالوں سے جاری ہیں ، جس میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہاہے اور بلوچ آزادی پسند تنظیمیں مسلسل انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ کو مختلف ذرائع سے ان مسائل کے بارے میں آگاہی دیتے رہے ہیں مگر ان اداروں کی جانب سے کسی عملی پیشرفت کا مظاہر ہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ اقوامِ متحدہ کی ورکنگ گروپ کا ایک دورہ اور اْس کے بعد کسی قسم کا...

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز احتجای کیمپ کو 1890دن ہو گئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1990دن ہو گئے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے لگائے گئے کیمپ کا مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ کرکے اظہار یکجہتی کی، اور ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے عدم بازیابی کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی و ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، روز مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی سے لاپتہ افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی زندگیوں کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ کیونکہ مسخ شدہ لاشیں ایسے...