سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز احتجای کیمپ کو 1890دن ہو گئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1990دن ہو گئے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے لگائے گئے کیمپ کا مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ کرکے اظہار یکجہتی کی، اور ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے عدم بازیابی کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی و ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، روز مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی سے لاپتہ افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی زندگیوں کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ کیونکہ مسخ شدہ لاشیں ایسے...

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز کے قافلے او ر ایف ڈبلیو او کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مند گوک میں سرمچاروں نے آرمی کے قافلے پررات دو بجے اس وقت حملہ کیا جب فورسز کے اعلیٰ افسران ایرانی فورسز سے میٹنگ کر کے واپس آ رہے تھے۔قافلے پر خود کار ہتھیاروں ،راکٹوں سے حملہ کرکے ایک گاڑی کومکمل تباہ جبکہ قافلے کی دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یہ بات پیر کوسٹلائٹ ٹیلی فون کے ذریعے این این آئی کوبتائی حملے میں فورسز کے...

یمن۔ امریکہ سمیت متعدد ممالک کےسفارت خانے بند

یمن(ہمگام نیوز)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں شیعہ حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں۔ اس قرارداد پر عملدرآمد کے لیے فوجی کارروائی نہیں کی جا سکتی جس کے لیے یمن کے خلیجی ہمسائے زور دیتے رہے ہیں۔ حوثی باغی اپنے شمالی گڑھ سے جنوب کی طرف مزید علاقہ زیرِ قبضہ لا رہے ہیں جو انہیں یمن میں القائدہ ار دوسرے سنی گروہوں کے مدِ مقابل لا رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے...

فورسز نے کوہلو واردگرد علاقوں کامحاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کردیاہے،بی ایچ آر او

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ14فروری2015کو فورسز نے کوہلواور اِس کے اردگرد کے علاقوں کو محاصرہ میں لیکرآپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔گھر گھر گھس کر تلاشی کے غرض سے گھروں کے قیمتی اشیاء کو اپنے ساتھ لے گئے۔اور بعد ازیں گھروں کو جلادیا گیا۔13فروری کو فورسز نے پنجگورکے علاقے خدابادان اور مشکے کے شہری علاقوں گجر،قلات،چیر،کچ،میوار ،کلر سمیت مختلف مقامات کوفورسز نے محاصرہ میں لیکر آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔چادروچاردیواری کی نقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بناکرگھرگھر میں تلاشی کے غرض سے...

بجلی ٹاور اڑانے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ، بی آراے کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں شافیڑکے مقام پرفورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں3اہلکارہلاک اور4زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی ایک اورکاروائی میں نصیرآباد کے علاقے نوتال میں گڈوسے کوئٹہ آنے والی بجلی کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 3کھمبوں کودھماکہ خیزمواد سے اڑادیاگیاترجمان نے کہاکہ مقصدکے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری...