سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

نصیر آباد میں دو ٹاوروں کودھماکہ سے تباہ کر دیا

ڈیرہ اللہ یار(ہمگام نیوز)نصیرآباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم افراد نے گدو سے کوئٹہ جانے والی ہائی ٹرانس میشن لائن کے دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا،صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے 29اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،رپورٹ کے مطابق:۔نصیر آباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم افرادنے گدو تھر مل پاور سے کوئٹہ جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانس میشن لائن کے دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں دونوں ٹاور زمین بوس ہوگئے جسکے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 29اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی...

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی گاڑی کے قریب دھماکہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نور محمد مسکانی کی گاڑی کے قریب دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نور محمد مسکانی ہفتہ کی صوبہ اپنے آبائی گاؤں ضلع خاران سے کوئٹہ آرہے تھے کہ نوشکی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا تھا جیسے ہی ان کی گاڑی پل سے گزری زور دار دھماکہ ہوا ایک گاڑی کو نقصان پہنچا چیف جسٹس کی گاڑی اور انکا قافلہ خیرت سے وہا ں گزر گیا

نمائشی کرداروں کے روایتی سیاست قومی جد وجہد نہیں۔ کانسٹیٹیوشنل بلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادکانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان میں کہاگیا کہ قومی جبر کے حالت میں روایتی سیاست کے کھوکلے رد عمل قومی نجات کے راہ میں رکاوٹ ہیں بلوچ سرزمین پر ہونے والے استحصال اور قومی جبرکوئی نئی بات نہیں رد عمل کے سوچ سے نکلتے ہوئے قومی تحریک کی سیاسی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ روایتی سیاست کی پجاری ایک گروہ بی ایس او آزا د پر قابض ہو کر اپنے رد عملی بیانات کے ذریعے خود کو زندہ رکھنے کی کوشش...

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز احتجای کیمپ کو 1897دن ہو گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کراچی پریس کلب کے سامنے قائم کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے لئے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے دورہ کیا۔ لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں ماما قدیر بلوچ و مسنگ پرسنز کے لواحقین کی ثابت قدمی سے ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔دنیا کے تمام محکوم اقوام اپنی آزادی کی جدوجہد میں ماماقدیر بلوچ و بلوچ مسنگ پرسنز کے لواحقین کی ثابت قدمی کو اپنے لئے مشعل راہ بنا کر تمام مشکلات پر صبر و تحمل و ثابت قدمی...

شہدائے فروری تربت میں بی آرایس او کی جانب سے تعزیتی ریفرنس منعقد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ایس او کے زیرِ اہتمام شہید سنگت ثناء بلوچ اور شہدائے فروری شہید کامریڈ قیوم، شہید جمیل یعقوب، شہید محبوب واڈیلا، شہید ماسٹر رحمان عارف، شہید عقیل، شہید نوروز، شہید جنید، شہید جہانزیب، شہید موسٰی سمیت تمام شہداء کی یاد میں تربت میں ایک ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بی آر ایس او کے کارکنوں نے شرکت کی اورریفرنس سے بی آر ایس او کے رہنما بانک مہر بلوچ نے خطاب...