چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

سراوان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے بروز منگل کو صبح...

سمنان کی سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سمنان(ہمگام نیوز ) بروز منگل کو ایک بلوچ قیدی...

1891 دن، لاپتہ افراد کے لیئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا بھوک ہڑتال جاری

کراچی(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہرتالی کیمپ 1891ویں دن میں بھی جاری رہی، اظہار یکجہتی کرنے والوں میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ شامل تھے،انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے لاپتہ بلوچ اسیران کو گرفتار کرکے شہید کررہے ہیں۔ دنیا کی کوئی بھی قانون اس قسم کے دہشتگردانہ کاروئی کی اجازت نہیں دیتی کہ لوگوں کو بغیر کسی جرم کے عدالتوں میں پیش کیے بغیر سزا دی جائے یا سالوں تک لاپتہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی فورسز روز بلوچ نوجوانوں کو اغواء و لاپتہ کرہے ہیں،...

حب: کراچی سے آنے والے مزدوروں پر فائرنگ، دو ہلاک

حب (ہمگام نیوز)صنعتی شہر حب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کریا تفصیلات کےمطابق ہفتہ کے روز حب شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے سمیٹ فیکٹری میں کام کرنےو الے مزدوروں پر اس وقت فائرنگ کردی جب فیکٹری میں کام ختم کرنے کے بعد واپس کراچی جا رہے تھے کہ ان کے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے

یمنی پارلیمان تحلیل، حوثی باغیوں نے نئی صدارتی کونسل قائم کردی

صنعا(ہمگام نیوز) یمن کے طاقتور شیعہ باغیوں نے جمعے کے دِن ملک پر قبضہ کرتے ہوئےپارلیمان کو تحلیل کردیا ہے، اور یمنی امور چلانے کے لیے نئی صدارتی کونسل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک ٹیلی ویژن بیان میں، حوثی ملیشیا نے کہا ہے کہ وہ پارلیمان کو تبدیل کرنے کے لیے 551 ارکان پر مشتمل قومی کونسل قائم کر رہے ہیں۔

نوشکی میں فائرنگ سے احمد وال کا رہائشی قتل

 نوشکی(ہمگام نیوز) نوشکی کے قریب علاقہ کلی مینگل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے احمد وال کے رہائشی کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نامعلوم افراد نے کلی مینگل فٹبال گراﺅنڈ کے قریب فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار عبدالغنی ولد رحیم داد ساکن احمد وال کو قتل کر دیا گیا۔ متقول کو سر اور پیٹ میں گو لیاں ماری گئی۔ مقتول کے لاش کو سول ہسپتال میں پہنچا دی گئی۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

کولپور کے قریب گاڑی الٹنے سے پاکستانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک چار زخمی

کوئٹہ( ہمگام نیوز) کولپور کے قریب گاڑی الٹنے سےپاکستانی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق چار زخمی۔ تفصیلات کے مطا بق جمعہ کو کو لپور کے قریب گاڑی الٹنے سےپاکستانی فورسز کا اہلکار نائب صوبیددار جہانزیب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے۔