یکشنبه, اکتوبر 6, 2024

خبریں

تازہ ترین

یورپی اتحاد روس پر نئی پابندیاں عائد نہیں کریگا:فرانسیسی صدر

پیرس(ہمگام نیوز)فرانس کے صدر فرانکوئس اولاندے نے کہاہے کہ یورپی اتحادکے اجلاس میں روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ یوکرائنی بحران کو حل کئے جانے کا عمل جاری ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اولاندے نے کہا کہ پابندیاں ہٹائے جانے کا فیصلہ یوکرائنی بحران کو حل کئے جانے کی کوششوں کے پیش نظر کیا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب اجلاس میں یورپی رہنماؤں میں اختلافات سامنے آئے ہیں اور جرمن چانسلر،برطانوی وزیراعظم اور امریکہ نواز ممالک کے سربراہوں نے پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت کی ہے ۔

کوئٹہ، فائرنگ سے بی سی کانسٹیبل سمیت دو افراد زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی سی کانسٹیبل سمیت دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو کوئٹہ کے بارونق علاقے جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بی سی کے کانسٹیبل بہادر ولد غازی خان سمیت بلال ولد مقبول احمد کو زخمی کردیا۔ دونوں زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

مستونگ میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹرجاں بحق

 کوئٹہ (ہمگام نیوز)ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس انسپکٹر کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مستونگ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس انسپکٹر محمد امین شاہوانی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

کُرد فوج جبل سنجار کو داعش سے آزاد کرانے میں کامیاب

اربیل(ہمگام نیوز) عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی پیشمرکہ فورس کے ایک عسکری ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ کرد فوج نے طویل محاصرے کے بعد عراق کے شہر موصل کے مغربی علاقے جبل سنجار میں داعش کو شکست دینے کے بعد علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ جبل سنجار پر دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے جنگجوئوں نے چار ماہ قبل قبضہ کرنے کے بعد یزیدی قبیلے کے سیکڑوں خاندانوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ کرد فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشمرکہ نے جبل سنجار کے تین اہم دیہات پر قبضہ مضبوط بنانے کے بعد داعش کے...

واشک کے علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے سے باپ دو بچوں سمیت جاں بحق

واشک(ہمگام نیوز)واشک کے علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے سے باپ دو بچوں سمیت جاں بحق ہو ئے جبکہ ان کی اہلیہ اپنے دیگر دو بچوں سمیت شدید زخمی ہوئی جنہیں مزید علاج کی غرض سے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ متاثرین کی خاندانی ذرائع کے مطابق یونین کونسل جھنگیاں میں واقع زرد نامی دور دراز علاقے میں ایک کمرے کے اندر ایل پی جی گیس سلنڈر لیکج کی وجہ سے شدید دھماکے کے سبب پھٹ گئی جہاں انگیٹی بھی جل رہی تھی جس کے سبب کمرے نے آگ پکڑ لی جہاں ملک محمد سمالانی نامی شخص...