یکشنبه, اکتوبر 6, 2024

خبریں

تازہ ترین

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ سرمچاروں نے سوئی گیس فیلڈ پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس سے متعدد راکٹ پلانٹ کے اندر گر کر پھٹ گئے جس کے نتیجے میں پلانٹ کے بیرل میں آگ بھڑک اٹھی اور اسے شدید نقصان پہنچا تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایئرپورٹ روڈ کے قریب فورسزکی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بناکر 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ گاڑی...

خضدار سے مسخ لاش برآمد

خضدار(ہمگام نیوز)خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ سے ایک مسخ لاش برآمد،تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی کا جرمنی میں آگاہی مہم

فرینکفرٹ(ہمگام نیوز) بی آر پی جرمنی چیپٹر نے آج  جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مختلف یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں بلوچستان بابت آگاہی مہم چلایا اور جگہ جگہ پیمفلٹ تقسیم کیئے،آگاہی مہم کا موضوع بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں اور بلوچ خواتین کی اغوا کے واقعات تھے۔اس موقع پہ بی آر پی جرمنی چیپٹر کے صدر اشرف بلوچ اور نائب صدر نصراللہ بلوچ جرمن شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آرمی کی بلوچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے بارے میں بتایا۔

پنجگور میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)پنجگور میں غریب آباد کے علاقے میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ  جانی نقصان کی اطلاعت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو پنجگور میں غریب آباد کے علاقے میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی جب گاڑی کیمپ کی طرف جارہی تھی، جانی نقصان کی اطلاعت نہیں

اوچ گیس فیلڈ میں آتشزدگی،پنجاب کو سپلائی معطل ہوگئی

نصیرآباد (ہمگام نیوز )اوچ گیس فیلڈ میں آتشزدگی چوبیس کروڑ مکعب فٹ گیس سسٹم سے خارج ہونے کی وجہ سے پنجاب کے متعدد علاقوں سپلائی معطل ہوگئی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اچانک اوچ گیس فیلڈ کے کنواں میں آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے جس سے اوچ گیس فیلڈ کے ملازمین میں خوف ہراس پھیل گیا کمپنی کی فائر بریگیڈنے بڑی جدوجہد کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے چوبیس کروڑ مکعب فٹ گیس سسٹم سے خارج ہونے کی وجہ سے پنجاب...