جمعه, اکتوبر 4, 2024

خبریں

تازہ ترین

ہیرمند ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز کا اہلکار ہلاک

ہیرمند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو شام...

مہگس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

مہگس(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ کی...

زاہدان مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کو...

تربت فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

شال:(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام...

پاکستان توہین مذہب سے متعلق قوانین منسوخ کردے۔ یورپین پارلیمنٹ

سٹراسبرگ(ہمگام نیوز)  یورپیئن پارلیمنٹ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ توہین مذہب سے متعلق قوانین منسوخ کردے۔ یورپیئن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ قوانین مسیحی اور اقلیتی برادروں کو 'نشانہ بنانے کیلئے استعمال' ہو رہے ہیں۔پارلیمنٹ نے خاص طور پر آسیہ بی بی کے واقعہ کا ذکر کیا، جنہیں ایک مسلمان خاتون کے ساتھ جھگڑے کے دوران توہین رسالت کا مرتکب ٹھراتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی ہے۔گزشتہ مہینے لاہور ہائی کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ فرانس کے شہر سٹراس برگ میں ارکانِ پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک غیر لازم قرار داد...

شہداد پور میں ریلوئے ٹریک دھماکہ سے اڑا دیا.بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے ریلوے ٹریک کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ روز سانگھڑ کے علاقے شہدادپور میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا ۔

ہوشاپ ایف سی چوکی پر حملہ ایک ہلاک۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ایک اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہاکہ ہوشاپ ایف سی کیمپ کے چوکی میں ایک سیکورٹی اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

عالمی ادارہ صحت کی سرگرمیاں معطل کرنےکی تردید

کوئٹہ(ہمگام نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بلوچستان میں آپریشن معطل کرنے کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بلوچستان میں انسداد پولیو ورکرز کی ہلاکت کے بعد ڈبلیو ایچ او نے سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ ترجمان ڈبلیو ایچ او مچل تھیرین نے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اس تاثر کی مکمل تردید کرتا ہے کہ اس نے بلوچستان کے کسی بھی حصے میں سرگرمیاں معطل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی فیصلے کی صورت...

دالبندین سے کوئٹہ جاتے ہوئےانجینئرانورمگسی لاپتہ

چاغی ( ہمگام نیوز) دالبندین سے کوئٹہ جاتے ہوئے بی اینڈ آر کے سب انجینئرانور مگسی راستے میں لاپتہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بی اینڈ آر دالبندین کے سب انجینئر محمد انور مگسی گذشتہ روز دالبندین سے کوئٹہ اپنے ذاتی گاڑی میں جارہے تھے کہ کانک ضلع مستونگ کے قریب نامعلوم افراد نے انہیں اغواءکرکے ان کی گاڑی کسی دکان کے سامنے کھڑی کرکے انہیں اپنے ساتھ لے گئے ذرائع کے مطابق انور مگسی کی اغواءاور گمشدگی کے متعلق مزید معلومات نہیں مل سکی تاہم ان کی گاڑی کانک کے مقام سے برآمد کرلی گئی ہے ۔