پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024

خبریں

تازہ ترین

کوئٹہ: جج کی گاڑی پر حملہ، ایک شخص ہلاک تیس زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکا جس میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 30 زخمی۔ دھماکے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نذیر لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے سے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا...

کراچی، کوئٹہ اور تمپ سمیت بلوچستان بھر میں شہداء کی یاد میں پروگرام منعقد ہونگے ، شہداء کمیٹی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ شہداء کمیٹی کے ترجمان ماہ زیب بلوچ  نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم گذشتہ 66 سالوں سے نا صرف اپنی بنیادی انسانی حق ، آزادی اور اپنے قسمت کا فیصلہ خود کرنے سے بزورطاقت محروم رکھا گیا ہے بلکہ اس دوران بد ترین انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کا بھی شکار رہا ہے ، انسانی اور قومی برابری و آزادی کے اس جدوجہد میں ہزاروں کی تعداد میں بلوچوں کو پاکستانی فوج اور اسکے خفیہ اداروں نے شہید کردیا ہے اور اس سے بھی بڑی تعداد اغواء کرکے لاپتہ کردیئے گئے...

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملے اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم ایف سی کے مرکزی کیمپ پر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔۷ نومبر گورکوپ سے پٹھان نامی شخص کو سرمچاروں نے گرفتار کیا جو مسلح دفاع و راشد پٹھان اور سردار عزیز کی سربراہی میں آئی ایس آئی کے ڈیتھ اسکواڈ کا انتہائی اہم کارندہ تھا ۔نیامی کلگ...

بی ایس او آزاد بالگتر زون کا جنرل باڑی اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد بالگتر زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل سینئر نا ئب صدر و مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن کے منعقد ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ بی ایس او آزاد بلوچ قوم کا وہ واحد ادارہ ہے جس نے سب سے پہلے بحیثیت ایک طلبا تنظیم ریاستی قبضہ سمیت تمام ریاستی پیدا کردہ سماجی برائیاں پھیلانے والوں کے خلاف بلوچ عوام میں آگاہی پیدا کیاہے ریاست اور اسکی باجگزاروں کا بی ایس او آزاد کے خلاف کئی مشکلات پیدا کرنے اور جد وجہد کے سامنے رکاوٹ بن کر...

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1786دن ہوگئے

کوئٹہ ( این این آئی)لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1786دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں ناگ رخشان سے سیاسی وسماجی کارکنوں کا ایک وفد مقبول احمد بلوچ کی قیادت میں لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں لامحدود ہوتی جارہی ہیں اس خطرہ ارض پر نہ صرف ہر طرح کی سیاسی زمین تنگ سے تنگ کردی گئی ہے جہاں عدم تحفظ کے احساس...